US100 – NASDAQ-100 اشاریے میں ٹریڈ کریں

US100 یا NASDAQ-100 ایک ایسا اشاریہ ہے جو بڑی صنعتوں بشمول سافٹ ویئر اور کمپیوٹر ایکوئپمنٹ، تجارت، ٹیلی مواصلات وغیرہ سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کا اسٹیٹس ظاہر کرتا ہے۔ یہ اشاریہ مالیاتی شعبے کا احاطہ نہیں کرتا۔ آپ JustMarkets کے ساتھ ابھی US100 میں ٹریڈنگ کا آغاز کرسکتے ہیں۔ تاہم، اس سے پہلے ہمارا مشورہ ہے کہ آپ اس اشاریے کے بارے میں عمومی معلومات سے آگاہی حاصل کرلیں۔

  • اسپریڈ: 20 سے؛
  • کم سے کم تغیرِ قیمت (ٹِک سائز): 0.10؛
  • سویپ (پپس) طویل: -6.00 فیصد؛
  • سویپ (پپس) مختصر: -3.00 فیصد۔

US100 کے بارے میں

US100 ایک ایسا اشاریہ ہے جس کی قدر کا اندازہ NASDAQ میں اندراج شدہ 100 سب سے بڑی کمپنیوں کی سرمایہ بندی سے لگایا جاتا ہے۔ یہ اشاریہ ان کمپنیوں کے حصص کی مالیت میں تبدیلیوں کے محرکات کو ظاہر کرتا ہے۔

NASDAQ (نیشنل ایسوسی ایشن آف سیکیورٹیز ڈیلرز آٹومیٹڈ کوٹیشن) امریکہ میں ایک ماورائے اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ ہے جو صفِ اول کی جدید ٹیکنالوجی کی حامل کمپنیوں کے اسٹاکس میں خصوصی مہارت رکھتی ہے۔ اس میں 3.3 ہزار سے زائد کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔ NASDAQ کی فہرست میں مختلف کاروباری شعبوں جیسے کہ ہائی ٹیکنالوجی، تجارت، ٹیلی مواصلات، ذرائع نقل و حمل کی سروسز، مالیاتی سروسز، میڈیا، بایو ٹیکنالوجی میں صفِ اول کا درجہ رکھنے والی کمپنیاں شامل ہیں۔ ان کمپنیوں کی مجموعی سرمایہ بندی اندازاً 6,900 بلین ڈالرز ہے۔

NASDAQ کی بنیاد 8 فروری 1971 کو رکھی گئی۔ یہ نام خودکار نرخ بندی کے نظام سے اخذ کیا گیا ہے۔ 1988 تک، یہ اشاریہ صرف امریکی کمپنیوں پر مبنی تھا۔ پھر، دوسرے ممالک سے کمپنیوں نے اس فہرست میں شامل ہونا شروع کیا، لیکن ان کے لیے شمولیت کے لوازمات زیادہ سخت تھے۔ 2002 میں آکر، مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کو مساوی حقوق دیے گئے۔

آج NASDAQ؛ امریکہ، کینیڈا، چین، سنگاپور، بھارت، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، اسرائیل اور آئرلینڈ کی کمپنیوں کے اثاثوں پر مبنی ہے۔ اب NASDAQ-100 کا تخمینہ مختلف کمپنیوں جیسے کہ فیس بک، نیٹفلکس، ایمیزون، Yahoo! وغیرہ کے اثاثوں کی بنیاد پر لگایا جاتا ہے۔ اشاریے کا فروغ صفِ اول کی آئی ٹی کارپوریشنز کی ترقی و خوشحالی کو ظاہر کرتا ہے اور ہمیں مجموعی طور پر پوری صنعت کی ترقی کا اندازہ لگانے کا اہل بناتا ہے۔

US100 پر کون سے عوامل اثر انداز ہوتے ہیں؟

کمپنیوں کی بازاری سرمایہ بندی کو مدِنظر رکھتے ہوئے، اشاریے پر مبنی کمپنیوں کی فہرست پر ایک مرتبہ نظرِثانی کی جاتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ زیادہ سرمایہ بندی کی حامل بڑی فرمز کی جانب سے اشاریے کے تغیر پر اثر انداز ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ اسی دوران، کچھ پابندیاں بھی عائد ہیں تاکہ بعض فرمز اشاریے پر زیادہ مستحکم اثر نہ رکھ سکیں۔ لہذا کوئی ایک کمپنی، اشاریے کی قدرِ مالیت کے 24 فیصد پر مشتمل ہوسکتی ہے۔

نوٹ! NASDAQ-100 کوComposite NASDAQکے ساتھ گڈ مڈ نہ کریں۔ دوسرا اشاریہ ایسی تمام کمپنیوں کی سرمایہ بندی کو زیرِ غور لاتا ہے جن کے حصص کی ٹریڈنگ NASDAQ پر کی جاتی ہے۔

اس اشاریے پر مختلف عوامل مثبت طور پر اثر انداز ہوتے ہیں جیسے کہ:
  • شعبے میں نئی ٹیکنالوجیز کا مںظرِ عام پر آنا یا نئی دریافتیں ہونا؛
  • بڑی کمپنیوں کا اشتراک یا ان کا انضمام؛
  • فہرست میں شامل بڑی کمپنیوں کے منافع میں اضافے کی مثبت رپورٹس۔