متواتر پوچھے گئے سوالات

آغاز

  • مرحلہ 1: آپ کے ذاتی بیک آفس کی رجسٹریشن کا عمل کافی آسان ہے۔ صرف مرکزی پیج پر "رجسٹریشن" کے بٹن یا اس لنک پر کلک کریں۔

    Open Back Office Step 1
    مرحلہ 2: رجسٹریشن کے پیج پر درج ذیل کوائف درج کریں:
    • آپ کا حقیقی نام، جو آپ کے پاسپورٹ یا شناختی کارڈ پر درج ہے؛
    • آپ کا رہائشی ملک؛
    • فعال ای میل ایڈریس؛
    • فون نمبر؛
    • پاس ورڈ۔

    پاس ورڈ میں 6 سے 15 علامتوں کا ہونا ضروری ہے جس میں چھوٹے اور بڑے لاطینی حروف (A-Z، a-z) اور ہندسے (0-9) شامل ہیں۔ برائے مہربانی نوٹ کریں کہ پاس ورڈ میں !"# $%& جیسی علامات اور خالی جگہیں استعمال نہیں کی جا سکتیں۔

    پاس ورڈ کی مثال: yS22Fr45

    اندراج مکمل کرنے کے بعد "Register" پر کلک کریں اور اگلی ہدایت پر عمل کریں

    Open Back Office Step 2

    مرحلہ 3: اگلے مرحلے میں آپ کو اپنا کردار متخب کرنا ہے۔ آپ ٹریڈر بن کر کرنسی اور دیگر تجارتی ٹولز کی قیمت میں تبدیلی کے ذریعے پیسہ کما سکتے ہیں یا آپ پارٹنر بن کر کلائنٹس کو راغب کر کے پیسہ کما سکتے ہیں۔ آپ ایک ہی وقت میں ٹریڈر اور پارٹنر دونوں بن سکتے ہیں اور اپنے بیک آفس میں کسی بھی وقت پارٹنر اکاؤنٹ کھول اور بند سکتے ہیں۔

    Open Back Office Step 3

    مرحلہ 4: اگر آپ ٹریڈر بننا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کی ضرورت ہو گی۔ آپ MT4/MT5 پلیٹ فارمز میں سے کوئی ایک منتخب کرسکتے ہیں۔ اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی قسم منتخب کریں اور اکاؤنٹ کی کرنسی اور لیوریج سیٹ کریں۔ پاس ورڈ منتخب کرنے کا طریقہ وہی ہے جو بیک آفس بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

    Open Back Office Step 4

    مرحلہ 5: مبارک ہو! آپ نے کامیابی سے اس پیج پر اپنا بیک آفس اور ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھول لیا ہے۔ اب آپ MT4/MT5 پلیٹ فارم ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں جو تمام ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہیں جیسے کمپیوٹر، ٹیبلٹ اور فون کے لیے موبائل ورژن یا آپ ویب ٹریڈر کے ذریعے اپنے براؤزر پر بھی ٹریڈنگ کرسکتے ہیں۔

    Open Back Office Step 5
  • ایک ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کے بعد آپ بآسانی IB پارٹنر بھی بن سکتے ہیں۔ آپ کو صرف اپنے بیک آفس میں لاگ ان کرنا اور پارٹنرشپ سیکشن میں "Become IB Partner" کے بٹن پر کلک کرنا ہے۔ اب آپ Justforex پارٹنر پروگرام میں شامل ہوگئے ہیں۔ برائے مہربانی نوٹ کریں کہ آپ صرف ایک IB اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔ IB کے بارے میں مزید معلومات کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

    Open Partner Account

    اپنے بیک آفس میں بائیں مینو باکس "Partnership"میں آپ کو کلائنٹس کو راغب کرنے اور پیسہ کمانے سے متعلق تمام معلومات (بشمول پارٹنر کا ریفرل لنک اور بینرز) مل جائیں گی۔ علاوہ ازیں، آپ نئے کلائنٹس کو راغب کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے بینر میں اپنی پسند کے مطابق ردّ و بدل بھی کر سکتے ہیں۔

  • آپ کریڈٹ/ ڈیبٹ کارڈ، الیکٹرانک ادائیگی یا پےمنٹ ایجنٹ کے ذریعے رقم جمع کروا سکتے ہیں۔ ادائیگی کے دستیاب طریقوں، شرائط اور فیس کی مکمل فہرست یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔

    رقم جمع کروانے کے لیے، اپنا بیک آفس کھولیں ← اکاؤنٹ آپریشنز ← رقم جمع کروائیں یا صرف اس لنک پر کلک کریں اور مطلوبہ طریقہ کار پر عمل کریں۔

    Deposit my Account

یک آفس

  • بلاشبہ کمپنی میں تمام اکاؤنٹس آیا وہ تجارتی یا مشقی ہوں ایک ہی اصول پر چلتے ہیں۔ آپ کو مالیاتی معاہدوں کے ایک سے نرخ نامے موصول ہوتے ہیں اور ایک ہی طرح سے مارکیٹ کی صورتحال کی حقیقی وقت میں نگرانی کی جاتی ہے۔ البتہ ان میں یہ فرق ہوتا ہے کہ آپ اپنی رقم جمع نہیں کرواتے اور "ورچوئل" رقم کے ساتھ تجارت کرتے ہیں، جو نکلوائی نہیں جا سکتی لہٰذا عملی سرگرمیوں کے نفسیاتی پہلو مختلف ہوتے ہیں۔ اپنے مشقی اکاؤنٹ پر تجارت کرتے ہوئے آپ اپنی حکمتِ عملیوں کو اپنی رقم کو خطرے میں ڈالے بغیر آزما سکتے ہیں۔ آپ مشقی اکاؤنٹ اس پیج پر کھول سکتے ہیں۔ تجارتی اکاؤنٹ کھولنے کے لئے آپ کو بیک آفس میں اندراج کروا کر تجارتی اکاؤنٹ کھولنا ہو گا۔

  • نیا اکاؤنٹ کھولنے کے لئے اپنے بیک آفس میں لاگ ان کریں:
    • "My Accounts" ٹیب کو کھولیں؛
    • آپ "New MT4 or MT5 Live Account" بٹن پر کلک کرکے اپنا حقیقی اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں؛
    • آپ "New MT4 or MT5 Demo Account" بٹن پر کلک کرکے اپنا ڈیمو اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں؛
    آپ اپنے ٹریڈنگ اکاونٹ کی تعداد بیک آفس میں دیکھ سکتے ہیں۔ آپ اپنے ذاتی ایریا میں لامحدود ٹریڈنگ اکاؤنٹس کھول سکتے ہیں۔
  • اکاؤنٹ کا بیعانہ تبدیل کرنے کے لئے مہربانی فرما کر مندرجہ ذیل اقدامات کریں:
    • اپنے بیک آفس میں لاگ ان کریں؛
    • بائیں طرف موجود مینیو باکس میں (“My Accounts) "میرے اکاؤنٹس" منتخب کریں اور اس اکاؤنٹ کے بالمقابل (Actions) پر کلک کریں جس کا بیعانہ تبدیل کرنا مقصود ہو؛
    • ڈراپ ڈاؤن لِسٹ میں سے (Change leverage) "تبدیل کریں بیعانہ" منتخب کریں؛
    • جو صفحہ ظاہر ہو اس پر (New Leverage) "نیا بیعانہ" لائن میں مطلوبہ لیوریج درج کریں اور (Change) "تبدیل" پر کلک کریں۔

    متوجہ ہوں! بیعانے کی تبدیلی سے پہلے اس بات کی یقین دہانی کر لیں کہ آپ کے اکاؤنٹ پر کوئی آرڈرز کھلے نہیں ہیں یا کھلے آرڈر ہونے کی صورت میں اس بات کو یقینی بنا لیں کہ آپ کے پاس مارجن کی شرائط پوری کرنے کے لئے کافی رقم موجود ہے۔ بیعانے میں ردوبدل،

    کھلے آرڈرز میں مارجن کی شرائط میں تبدیلی کا باعت بنتی ہے اور ناکافی رقم ہونے کی صورت میں سٹاپ آؤٹ کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ مارجن کی شرائط اور بیعانے کے اصول.
  • بیک آفس کے
    اپنے بیک آفس کا پاس ورڈ تبدیل کرنے لے لئے مندرجہ ذیل اقدامات کریں:
    • بیک اآفس میں لاگ ان ہوں؛
    • بائیں مینو باکس میں "Password Changing" منتخب کریں؛
    • نمودار ہونے والے فارم میں ("Password type") پاس ورڈ کی قسم میں ("Back Office password") بیک آفس پاس ورڈ کا انتخاب کریں؛
    • ("Current password") موجودہ پاس ورڈ، ("New password") نیا پاس ورڈ اور ("Confirm new password") نئے پاس ورڈ کی تصدیق کریں، یہ تمام خانے پر کریں اور ("Confirm") تصدیق پر کلک کریں؛
    • ("Get A Code") ا"ایک کوڈ حاصل کریں" کے بٹن پر کلک کریں۔ آپ کی منتخب کردہ سیٹنگز کی بنیاد پر آپ کا مطلوبہ کوڈ آپ کی ای میل یا ٹیلیفوں پر بھیج دیا جائے گا؛
    • کوڈ درج کریں اور ("Change") "تبدیل کریں" کے بٹن پر کلک کریں۔
    ٹریڈنگ اکاونٹ
    تاجر کے پاس ورڈ یا سرمایہ کار کے پاس ورڈ کی بازیابی کے لئے،، مندرجہ ذیل اقدامات سرانجام دیں:
    • اپنے بیک افس میں لاگ ان ہوں ؛
    • بائیں مینو کے خانے میں ("Password Changing") "پاسورڈ کی تبدیلی" کا انتخاب کریں؛
    • نمودار ہونے والے فارم میں ("Password type") پاس ورڈ کی قسم کے خانے میں ("MT4/MT5 account main password") اکاؤنٹ بنیادی پاس ورڈ یا ("MT4/MT5 account investor’s password") سرمایہ کار کا پاس ورڈ منتخب کریں؛
    • ("Account") اکاؤنٹ کے خانے میں جس اکاؤنٹ کا آپ پاس ورڈ بدلنا چاہتے ہیں اس کا نمبر منتخب کریں؛
    • ("New password") نئے پاس ورڈ کے خانے میں نیا پاس ورڈ درج کریں۔ ("Confirm") تصدیق کریں پر کلک کریں؛
    • ("Get A Code") "ایک کوڈ حاصل کریں" کے بٹن پر کلک کریں۔ جو کوڈ آپ کو درج کرنا ہے وہ آپ کی ای میل یا ٹیلیفون نمبر پر آپ کی انتخاب کردہ سیٹنگز کے مطابق بھیج دیا جائے گا؛
    • کوڈ درج کریں اور("Change") "تبدیل" کے بٹن پر کلک کریں۔
    • پاس ورڈ کی تبدیلی خود کار طریقے سے ہو جائے گی۔
  • نہیں، متعدد بیک آفس بنانا کلائنٹ ایگریمنٹ کی براہ راست خلاف ورزی ہے۔ ایک ای میل ایڈریس کا استعمال کرکے صرف ایک بیک آفس کھولا جا سکتا ہے۔ نوٹ کریں کہ آپ اس میں لامحدود ٹریڈنگ اکاؤنٹس کھول سکتے ہیں۔
  • تصدیق – یہ اس شخص کی شناخت اور جائے رہائش کی توثیق کا عمل ہے جو تجارت کرنے کے لئے بیک آفس کو متحرک کرتا ہے۔ عملِ تصدیق اے ایم ایل پالیسی کی ایک عام شرط ہے جس کی پیروی متعدد مالیاتی ادارے بشمول جسٹ فوریکس کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں، یہ عمل جسٹ فوریکس کمپنی کی مکمل خدمات استعمال کرنے کے لئے لازمی ہے۔
  • اپنی رہائشی جگہ کی معلومات کی تبدیلی کے لئے مہربانی فرما کر منرجہ ذیل اقدامات کریں:
    • بیک آفس میں لاگ ان ہوں؛
    • بائیں مینو کے خانے میں (Profile) "پروفائل" میں (Personal data) "ذاتی ڈیٹا" کو منتخب کریں؛
    • رہائش گاہ کی جگہ کے نیچے (Change) "تبدیل" پر کلک کریں؛
    • نمودار ہونے والے فارم کو بھریں؛
    ذاتی معلومات کو تبدیل کرتے وقت آپ کو تصدیقی دستاویزات فراہم کرنے ہوں گے۔ بتایا گیا طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کا ایک ملازم کاغذات کی چھان بین کرے گا اور ہر چیز درست ہونے کی صورت میں معلومات کو تبدیل کرے گا۔ تبدیلی ہونے کے بعد آپ کو آپ کی ای میل پر اطلاع موصول ہو جائے گی۔ اگر ملازم ذاتی معلومات کی تبدیلی نہ کر پائے تو آپ کو توضیح کے ساتھ پیغام موصول ہو جائے گا۔

رقم جمع کروانا اور نکلوانا

  • Justforex رقم جمع کروانے کے متعدد طریقے فراہم کرتا ہے۔ آپ ای والٹ، ادائیگی کے مقامی طریقوں اور بینک کارڈ وغیرہ کے ذریعے رقم جمع کروا سکتے ہیں۔ ادائیگی کے دستیاب طریقوں کے بارے میں مزید معلومات کے لیے Deposit and Withdrawal پیج وزٹ کریں۔
  • نہیں، تھرڈ پارٹی کے اکاؤنٹ کے ذریعے رقم جمع کروانے/ نکلوانے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ یہ کمپنی AML پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
  • اس کا مطلب ہے کہ اگلی بار رقم جمع کرواتے وقت آپ کو دوبارہ معلومات درج کرنے کی ضرورت نہیں اور صرف ایک کلک کے ذریعے آپ کی رقم جمع ہو جائے گی۔ برائے مہربانی نوٹ کریں کہ یہ سہولت ادائیگی کے تمام طریقوں کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ آپ کا کریڈٹ کارڈ ڈیٹا بطور محفوظ ٹوکن PCI DSS کی مصدقہ کمپنی کے کارڈ پر محفوظ ہے جو بحفاظت اسٹوریج کے لیے متعلقہ حفاظتی معیارات کی پابند ہے۔
  • رقم فوراً جمع ہو جاتی ہے، اگر تکنیکی وجوہات کی بناء پر رقم بروقت جمع نہ ہو تو برائے مہربانی سپورٹ سے رابطہ کریں اور اپنے مسئلے کے بارے میں رپورٹ کریں۔ آپ کے پاس ادائیگی کا ثبوت ہونا ضروری ہے کہ آپ کی رقم میں کٹوتی ہونے کے باوجود رقم آپ کے ٹریڈنگ اکاؤنٹ میں منتقل نہیں ہوئی۔ آپ لین دین کے اسکرین شاٹ یا سٹیٹمنٹ کو بطور ثبوت پیش کر سکتے ہیں۔
  • ARN (ایکوائرر ریفرنس نمبر) وہ خاص نمبر ہے جو رقم کی منتقلی کے دوران آپ کے لین دین کو تفویض کیا جاتا ہے اور جس کی مدد سے آپ اپنے بینک میں اس کے اسٹیٹس کے بارے میں معلوم لے سکتے ہیں۔ یہ نمبر ہر لین دین کے لئے منفرد ہوتا ہے اور رقم کی کامیاب منتقلی کا بین الاقوامی ثبوت ہے۔

    ARN، مرچنٹ کے بینک (حاصل کرنے والے بینک) کی طرف سے رقم بھیجنے اور کارڈ ہولڈر کے بینک (جاری کرنے والے بینک) میں منتقل ہونے کے عمل کے دوران رقم کی نقل و حرکت ٹریک کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ARN کوڈ بینکوں کو رقم کے لین دین اور متعلقہ کارروائی کی تصدیق کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

    اگر 14 کاروباری دنوں میں بھیجی گئی رقم آپ کے کارڈ میں جمع نہ ہو تو کارڈ پروسیسر آپ کو ARN کوڈ فراہم کرتا ہے۔ اگر ایسی صورتحال پیدا ہو جائے تو finance@justforex.com یا support@justforex.com کو تحریری طور پر ARN بھیجنے کی درخواست کریں۔

    ARN کوڈ موصول ہونے کے بعد کیا کرنا چاہیئے؟

    اپنی ARN کوڈ والی ای میل کو پرنٹ کریں اور اپنے بینک جا کر عملے سے کہیں کہ آپ کو چارج بیک یا متنازعہ ادائیگیوں کے شعبے میں جانا ہے۔ وضاحت کریں کہ آپ کو ARN موصول ہوا ہے اور آپ اپنے کارڈ میں رقم کی وصولی کے منتظر ہیں۔ ہم آپ کو مشورہ دیں گے کہ آپ اپنے بینک کی آن لائن سپورٹ سروس یا بینک کے کیشیئر سے رابطہ نہ کریں کیونکہ وہ ایسی درخواستوں پر کاروائی کے لئے تربیت یافتہ نہیں ہوتے اور آپ کی مدد نہیں کر سکتے۔ ایسی درخواست کے لئے آپ کو خود بینک جانا چاہیئے، لہٰذا ای میل بھیجنے یا آن لائن اپنے بینک سے رابطہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔

    اگر آپ کا بینک فراہم کردہ ARN کے تحت رقم کی منتقلی تلاش نہ کر سکے تو اپنے بینک سے کہیں کہ وہ اس بات کی تصدیق کرے کہ اس معاملے کی تحقیق کی گئی تھی جس کے نتیجے میں ایسی کوئی منتقلی نہیں پائی گئی۔ اس (تصدیقی) دستاویز کے ساتھ ہم سے رابطہ کریں، ہم اپنی طرف سے معاملے کی ضروری تحقیقات کریں گے۔

ٹریڈنگ

  • Justforex اپنے کلائنٹس کے لیے بہترین ٹریڈنگ شرائط پیش کرتا ہے اور انھیں ضروری ٹریڈنگ ٹولز، حکمت عملی، لو سپریڈ اور لچکدار لیوریج فراہم کرتا ہے۔ اس وقت مختلف ٹریڈنگ شرائط کے ساتھ مختلف قسم کے اکاونٹ دستیاب ہیں۔ اس سے کلائنٹ اپنے لیے موزوں ترین شرائط والے اکاؤنٹ کا انتخاب کر سکتا ہے۔

    MetaTrader4 پر ٹریڈنگ کے لیے کلائنٹ Standard Cent, Standard, Pro یا Raw Spread اکاؤنٹ کا انتخاب کرسکتا ہے۔ MetaTrader5 پر Standard, Pro اور Raw Spread اکاؤنٹ دستیاب ہیں۔ MT5 پلیٹ فارم میں آپ کاپی ٹریڈنگ، موبائل ٹریڈنگ اور دیگر جدید خصوصیات کے شعبے میں نمایاں بہتری سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

  • Justforex اپنے کلائنٹس کے لیے مقبول ترین پلیٹ فارمز میں سے ایک – MetaTrader4 اور MetaTrader5 پر ٹریڈنگ کی پیشکش کرتا ہے۔
  • میٹاٹریڈر تجارتی پلیٹ فارم کی انسٹالیشن کے دوران "مارکیٹ واچ" میں مالیاتی معاہدوں کی محدود فہرست آویزاں کی جاتی ہے۔اگر آپ کوئی علامت شامل کرنا یا چھپانا چاہتے ہیں تو "مارکیٹ واچ" پر رائٹ-کلک کریں اور سامنے آنے والے مینو میں "سمبلز" کا انتخاب کریں۔ پھر ضروری گروہ کو وسیع کریں، علامت منتخب کریں اور "شو/ہایئڈ" کے بٹن کو کلک کریں۔

    اس کے علاوہ، تجارتی ٹرمینل اس کی بھی اجازت دیتا ہے:
    • تمام علامتوں کو چھپائیں۔ یہ کرنے کے لئے:
      مینوِ "Market watch" > کلک کریں "Hide all" پر۔
    • تمام دستیاب علامتیں دکھائیں۔ اس کو پورا کرنے کے لئے:
      مینو "Show all" < "Market watch" پر کلک کریں۔
    • علامتوں کی مختلف فہرستوں کو محفوظ کریں اور ان کو آپس میں تیزی سے سوئچ کریں۔ یہ کرنے کے لئے:
      مینو "Sets" < "Market watch" پر کلک کریں۔
  • MetaTrader4/MetaTrader5 تجارتی پلیٹ فارم میں "ٹرمینل" میں سے "اکاؤنٹ ہسٹری" کا انتخاب کریں۔ ٹیب کی کسی بھی سپیس پر رائٹ کلک کریں "آل ہسٹری" یا "کسٹم پیریڈ" کو منتخب کریں۔
  • کم سے کم ڈپازٹ نہ رکھنے کی وجہ سے ٹریڈنگ غیر فعال ہوسکتی ہے۔ Standard Cent اورStandard اکاؤنٹس کے لیے کم سے کم ڈپازٹ 1 امریکی ڈالر ہے، Pro اور Raw Spread اکاؤنٹس سے ٹریڈنگ شروع کرنے کے لئے اکاؤنٹ میں 100 امریکی ڈالر کا ہونا ضروری ہے۔ اگر آپ ٹریڈنگ کرنا چاہتے ہیں اور اکاؤنٹ میں رقم ناکافی ہے تو اپنے اکاؤنٹ میں مزید رقم جمع کروائیں یا کسی اور قسم کا اکاؤنٹ کھولیں اور کم سے کم ڈپازٹ کی شرط پوری کرنے کے لیے رقم اندرونی طور پر منتقل کریں۔

    نیا اکاؤنٹ کھولنے کے لیے برائے مہربانی اپنے بیک آفس میں لاگ ان کریں اور اس لنک پر کلک کریں۔

    اندرونی طور پر رقم منتقل کرنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں۔

    اگر یہ حل مفید ثابت نہ ہو تو برائے مہربانی ہماری سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں۔

  • ہم ہر قسم کے اکاؤنٹس پر لو فلوٹنگ اسپریڈز پیش کرتے ہیں اور Raw Spread اکاؤنٹس پر اسپریڈز 0 پیپس سے شروع ہوتے ہیں۔ عام اسپریڈز دیکھنے کے لیے برائے مہربانی Contract Specifications وزٹ کریں۔
  • بیعانے کے ذریعے آپ کسی رقم کا ایک جزوی حصہ پاس ہوتے ہوئے بڑی رقوم کی تجارت کر سکتے ہیں۔ مثلاً 1:1000 کے بیعانے کے ساتھ آپ 100,000 امریکی ڈالر کے حجم کی تجارت کر سکتے ہیں حالانکہ آپ کے پاس صرف 1,000 امریکی ڈالرذاتی ہوں گے۔ مارجن کی شرائط اور بیعانے کے اصول
  • swap ایک کاروباری دن کی آدھی رات کو کلوزنگ آرڈر پر عمل اور اگلے دن کلوزنگ قیمت پر دوبارہ کھولنے کی فیس ہے swap فری اکاؤنٹ کے ذریعے ٹریڈرز اپنی پوزیشنیں swap سائز کے اضافے یا اکاؤنٹ سے چارج کیے بغیر جب تک چاہیں کھلی رکھ سکتے ہیں۔ اس صورت میں صرف مخصوص مدت کے لئے زر مبادلہ کی شرح میں تبدیلی ہی ٹریڈنگ کے نتیجے پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ Swaps ٹریڈنگ ٹرمینل میں موجود ہوتے ہیں۔

    Swap کی سطح دیکھنے کے لیےMarket Watch پر رائٹ کلک کریں اور کونٹکسٹ مینو میں "Symbols" منتخب کریں۔ پھر مطلوبہ انسٹرومنٹ منتخب کریں اور"Properties" کے بٹن پر کلک کریں۔ سامنے نظر آنے والی ونڈو میں آپ کو طویل اور مختصر پوزیشنوں کے لیے swaps مل جایئں گے۔

    برائے مہربانی نوٹ کریں کہ ہم مسلم ممالک کے کلائنٹس کے لئے بائے ڈیفالٹ swap فری اکاؤنٹ فراہم کرتے ہیں۔

پارٹنر پروگرامز

  • آپ Justforex کے انٹروڈیوسنگ بروکر پروگرام میں شامل ہوسکتے ہیں اور اپنے راغب کردہ کلائنٹس کی ٹریڈنگ سرگرمیوں پر آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔ Justforex پارٹنر کی حیثیت سے آپ تشہیر کرتے ہیں اور نئے کلائنٹس کو Justforex کی طرف راغب کرتے ہیں۔ جب آپ کے لائے ہوئے کلائنٹس ٹریڈنگ کرتے ہیں تو آپ کو پارٹنر کا انعام ملتا ہے۔ آپ انٹروڈیوسنگ بروکر پروگرام کی شرائط اور فوائد کے بارے میں مزید تفصیلات یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
  • پارٹنر لنک ایک خاص لنک ہے جس میں IB پارٹنر کا انفرادی ریفرل کوڈ ہوتا ہے۔ ایک بار جب کلائنٹس اس لنک پر کلک کر کے Justforex کے ساتھ رجسٹریشن کرواتے ہیں تو وہ خود بخود آپ کے IB اکاؤنٹ کے ماتحت ہوجاتے ہیں۔ پارٹنر لنک بیک آفس کے Promo Material سیکشن میں موجود ہوتا ہے۔ آپ ڈراپ ڈاؤن لسٹ میں تشہیر کے لیے مطلوبہ پارٹنر لنک منتخب کرسکتے ہیں۔ پارٹنر لنک کو سوشل نیٹ ورکس، میسینجرز، فورمز، ویب سائٹس یا کسی بھی دیگر کلائنٹس کو راغب کرنے والی جگہ پر شیئر کیا جاسکتا ہے۔
  • Justforex میں IB بننے کا عمل بہت آسان ہے۔ بس آپ کو IB پارٹنر کی حیثیت سے یہاں پر رجسٹریشن کروانی ہو گی۔ اس کے بعد تمام پرومو مٹیریل آپ کے بیک آفس میں دستیاب ہو گا۔ ٹریڈرز آپ کے پرومو مٹیریل کی پیروی کرتے ہوئے ہمارے بروکر کے پاس رجسٹریشن کروانے کے بعد خود بخود آپ کے IB اکاؤنٹ کے ماتحت ہو جایئں گے اور آپ کو ان کی ہر ٹریڈ سے منافع وصول ہو گا۔
  • IB کمیشن ہر گھنٹے کے بعد منتقل کیا جاتا ہے اور اسے کسی بھی وقت نکلوایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ نکلوائی جانے والی رقم کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔
  • پرکشش پارٹنر کمیشن اور کلائنٹس کو راغب کرنے کے وسیع ٹولز کے علاوہ آپ IB موٹیویشنل پروگرام سے فائدہ اٹھا سکتےہیں۔ ایک فعال پارٹنر بنیں، کلائنٹس کی تعداد بڑھائیں اور اضافی انعامات وصول کریں۔
  • ملٹی لیول پروگرام کا مطلب ہے کہ اگر آپ IB پارٹنرز کو Justforex کی طرف راغب کریں گے تو آپ کو پارٹنر کا اضافی منافع ملے گا۔ پارٹنر کی حیثیت سے یہ آپ کے لیے ایک اضافی فائدہ ہے کیونکہ آپ اپنا نیٹ ورک بنا سکتے ہیں اوراس سے زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرسکتے ہیں۔
  • رعایت پارٹنر شپ کی آمدنی کا وہ حصّہ ہے جس میں راغب کردہ کلائنٹس کا حصہ بھی ہوتا ہے۔ ادائیگی کا عمل مکمل طور پر خود کار ہے اور پارٹنرز رعایت کی سطح خود طے کر سکتے ہیں۔ کلائنٹس میں دلچسپی پیدا کرنے اور مزید فعال ٹریڈرز کو راغب کرنے کا یہ ایک زبردست طریقہ ہے۔ اگر آپ رعایت والے ماڈل کے تحت کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو برائے مہربانی اپنی درخواست partners@justforex.com پر بھیجیں۔
کیا آپ کو اپنے سوال کا جواب نہیں ملا؟ – سپورٹ ٹیم سے رابطہ کریں