مارجن کی رقم اور لیورج کے قوانین

JustForex کمپنی اپنے کلائنٹس کو فاریکس مارکیٹ میں ٹریڈنگ کرتے ہوئے 1:1سے 1:3000 تک کسی بھی حجم کی لیورج استعمال کر نے کا موقع فراہم کرتی ہے۔اس سہولت کی بدولت ہمارے کلائنٹس کو یہ فائدہ حاصل ہوتا ہے کہ – وہ سرمائے کے حجم سے قطع نظر ٹریڈنگ کی مختلف حکمتِ عملیاں استعمال کر سکتے ہیں۔

برائے مہربانی اس حقیقت کو ذہن میں رکھیں کہ لیورج کے حجم کا انحصار آپ کی جانب سے منتخب کردہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ کی قسم کے ساتھ ساتھ اس میں موجود رقم پر ہوتا ہے۔

زیادہ سے زیادہ لیوریج

ایکوئٹی، امریکی ڈالر زیادہ سے زیادہ فوریکس لیوریج
Cent Mini, Standard ECN Zero
0 – 199.99 1:1000 1:3000 1:500
200 – 499.99 1:1000 1:2000 1:500
500 – 999.99 1:1000 1:1000 1:500
1,000 – 4,999.99 1:500 1:500 1:500
5,000 – 9,999.99 1:200 1:200 1:200
10,000 – 1:100 1:100 1:100

معزز ٹریڈرز،JustForex کمپنی کا مقصد اپنے کلائنٹس کے لئے خدشات کو کم سے کم کرنا ہے اور معیشت کے حوالے سے اہم مواقعوں، ہفتہ وار چھٹیوں یا تعطیلات پر مارکیٹ کی غیر متوقع صورتحال کی صورت میں ہونے والے ممکنہ نقصانات سے انہیں تحفظ فراہم کرنا ہے۔ لہٰذا کلائنٹ کے معاہدے کے مطابق مارجن کی رقم درج ذیل طور پر تبدیل کی جا سکتی ہے:

ہفتہ وار چھٹیوں اور تعطیلات کے موقع پر۔ جمعہ 19:00 جی ایم ٹی سے اتور 23:00 جی ایم ٹی کے درمیان مخصوص دورانیئے کے لئے اوپن کی گئی پوزیشنز کی لیورج تبدیل کر کے 1:200 کر دی جائے گی اور مارجن کی رقم کا حساب ان تبدیلیوں کو مدِّ نظر رکھ کر کیا جائے گا۔ ٹریڈنگ سیشن کے کھلنے، یعنی کہ اتوار کو 23:00 جی ایم ٹی، کے بعد دو گھنٹے کے اندر اندر کلائنٹ کے اکاؤنٹ میں موجود رقم اور اس سے قبل منتخب کردہ لیورج کے مطابق ان پوزیشنز پر مارجن کا حساب ازسرِ نو کیا جائے گا۔ اس اصول کا اطلاق تعطیلات پر بھی ہوتا ہے جس کے بارے میں JustForex کلائنٹس ہماری سائٹ پر "ہماری خبریں" کے سیکشن میں کسی بھی وقت دیکھ سکتے ہیں۔