میٹا ٹریڈر کا ویب ٹریڈنگ پلیٹ فارم – MT4/5 آن لائن ٹرمینل

MetaTrader 4

میٹا ٹریڈر فاریکس کے لیے ایک آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے جسے میٹا کوٹس سافٹ ویئر نے مرتب کیا ہے۔ میٹا ٹریڈر 2005 سے ونڈوز پی سی پر زیرِ استعمال ہے اور بیشتر ٹریڈرز اسے آج کی تاریخ تک مرتب کردہ عمدہ ترین ٹریڈنگ پلیٹ فارم تصور کرتے ہیں۔ اینڈرائیڈ اور iOS بھی اُن افراد کے لیے اپنے ذاتی ورژنز رکھتے ہیں جنہیں ان کی ضرورت ہو۔

تاہم، انفرادی طور پر کام کرنے والی یہ ایپس حرفِ آخر نہیں ہیں۔ ایسے بے شمار ٹریڈرز ہیں جو Linux، Mac OS، Chrome OS اور باضابطہ مطابقت کے عدم حامل دیگر سسٹمز چلا رہے ہیں۔ اور ان کے لیے، میٹا کوٹس نے ویب پر مبنی ایک نئے میٹا ٹریڈر ویب – جسے صارفین نے فوراً ہی ویب ٹریڈر کا نام دے دیا ہے، کا اجراء کیا ہے۔

WebTrader
ویب پر مبنی بہترین فاریکس ٹرمینل استعمال کریں
میٹا ٹریڈر ویب کھولیں

کونسا امر MT4/5 ویب ٹریڈر کو باکمال بناتا ہے

میٹا ٹریڈر ویب، ڈیسک ٹاپ کلائنٹ کے لیے ہر پہلو کے لحاظ سے ایک مکمل متبادل نہیں ہے – اس میں کچھ خصوصیات ایسی ہیں جن سے افعالیت میں کمی آئی ہے یا سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔ تاہم، اس میں بعض منفرد فوائد بھی ہیں۔

  • یونیورسل مطابقت۔ میٹا ٹریڈر کو Gentoo، Chrome OS یا حتیٰ کہ FreeBSD پر آن لائن استعمال کریں – جب تک آپ کے سسٹم پر جدید ویب براؤزر موجود رہے گا، میٹا ٹریڈر ویب کام کرتا رہے گا۔
  • طاقتور خصوصیات۔ 9 ٹائم فریمز، 30 شناخت کنندہ عوامل، تصویری علامات، چارٹ ایکسپورٹ کرنے کی سہولت اور MT4/5 ڈیسک ٹاپ کی دیگر بہت سی خصوصیات سے مستفید ہوں۔
  • ڈیسک ٹاپ UI۔ ڈیسک ٹاپ ورژن سے مشابہ ٹیبز، ونڈوز اور چارٹس کے ساتھ اپنے جانے پہچانے UI میں اپنے آرڈرز منظم کریں۔
  • واحد کلک پر مبنی ٹریڈنگ۔ واحد کلک کے ساتھ آرڈرز تخلیق کریں اور کسی بھی رجحان حتیٰ کہ 1M ٹائم فریم پر بھی ہمیشہ بلا تاخیر واقفیت پائیں۔
  • حسبِ ضرورت کارآمد بنائے گئے چارٹس۔ ٹریڈنگ کا اپنا ذاتی پُرلطف تجربہ تخلیق کرنے کے لیے رنگوں کا امتزاج، چارٹ کے عوامل، شناخت کنندہ عوامل اور دیگر بے شمار معیارات حسبِ ضرورت تبدیل کریں۔
  • فاریکس سے مکمل مناسبت۔ فوری اور مارکیٹ دونوں طرح کے تکمیلی عمل استعمال کریں، زیرِ التوا آرڈرز مرتب کریں، خسارے کا تدارک (StopLoss) اور منافع کا حصول (TakeProfit) استعمال کریں۔
  • آف لائن اہلیتیں۔ آن لائن نہ ہوتے ہوئے بھی اپنا ڈیٹا استعمال کرتے رہیں۔ میل، ٹریڈنگ کا سابقہ ریکارڈ اور پہلے سے ڈاؤن لوڈ کردہ چارٹس انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر بھی دستیاب ہوتے ہیں۔

بلاشبہ، آپ کو کچھ سہولیات حاصل نہیں بھی ہوں گی۔ مثلاً، آپ میٹا ٹریڈر کے ویب ورژن میں ماہر ایڈوائزرز کو استعمال نہیں کرسکتے۔ انہیں حذف کردیا گیا تھا کیونکہ ویب ایپلی کیشن وسائل کی محدود مقدار کی حامل ہوتی ہے اور ٹریڈنگ روبوٹس انہیں غیر محتاط انداز میں استعمال کرنے کا رجحان رکھتے ہیں۔ لہذا، اگر آپ کی ٹریڈنگ کی حکمتِ عملی بڑے پیمانے پر ماہر ایڈوائزرز پر منحصر رہتی ہے، تو ممکن ہے آپ کو میٹا ٹریڈر 4 پی سی یا میٹا ٹریڈر 5 پی سی سے استفادہ کرنا پڑے۔

میٹا ٹریڈر آن لائن کیوں استعمال کیا جائے

بیشتر ٹریڈرز ونڈوز پی سیز استعمال کر رہے ہیں جو بآسانی میٹا ٹریڈر 4/5 پی سی کو چلا سکتے ہیں جوکہ زیادہ مستحکم اور طاقتور ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے۔ تاہم، کچھ حالات ایسے بھی ہیں جب میٹا ٹریڈر ویب واحد آپشن رہ جاتا ہے:

  • اعلیٰ ترین سیکیورٹی کی فضا۔ بعض لوگ اپنے کمپیوٹرز پر کچھ بھی انسٹال نہ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں تاکہ کوئی وائرس نہ آجائے۔ چنانچہ بند ہوجانے والے کمپیوٹر سے آپ کوئی استفادہ نہیں کرسکتے، لہذا ویب ٹریڈر ہی فاریکس کے استعمال کا واحد راستہ بن جاتا ہے۔
  • بجٹ۔ آپ ایک نئی کروم بک آجکل 100 امریکی ڈالرز سے بھی کم رقم میں خرید سکتے ہیں۔ یہ عام لیپ ٹاپس سے بھی سستی ہیں لیکن آپ ان پر ونڈوز انسٹال نہیں کرسکتے۔ تاہم اس کے باوجود، MT4/5 ویب ٹریڈر کے ساتھ، کروم بک ایک سفری ٹریڈنگ پلیٹ فارم بن سکتا ہے۔
  • عارضی رسائی۔ بعض اوقات آپ کو کسی اور فرد کے پی سی پر فوراً کسی چیز کا جائزہ لینا ہوتا ہے۔ ویب ٹریڈر کے ساتھ، آپ کو MT4/5 کا ڈیسک ٹاپ ورژن پہلے انسٹال اور پھر ان انسٹال نہیں کرنا پڑتا۔ اپنا کام مکمل ہونے پر، کوکیز حذف کرنا نہ بھولیں۔

دوسری جانب، ایسے معاملات بھی ہیں جب ویب ٹریڈر کے استعمال کی تجویز نہیں دی جاتی۔ مثلاً، جب آپ کے پاس عمدہ انٹرنیٹ کنکشن نہ ہو تو میٹا ٹریڈر 4/5 پی سی یا حتیٰ کہ موبائل ورژنز پر آپ کو کم لیگز اور بہتر استفادہ حاصل ہوگا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ویب ٹریڈر کو نسبتاً ذرا زیادہ ڈیٹا ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ کرنا پڑتا ہے۔

مجموعی طور پر، میٹا ٹریڈر ویب انتہائی حد کے حامل مسائل کے لیے ایک ٹول ہے۔ اسے بطور اضافی ٹول استعمال کرنا ہر لحاظ سے بہتر ہے، اور چونکہ آپ اسے کُل وقتی بنیاد پر استعمال کرسکتے ہیں، تو اس سے ڈیسک ٹاپ کی سہولت کے ساتھ کہیں بہتر استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ پھر بھی آپ ان میں سے کسی انتہائی حد کے مسئلے میں گرفتار ہوجائیں، تو آپ کو احساس ہوگا کہ میٹا ٹریڈر ویب کتنا باکمال ہے۔

JustForex پر میٹا ٹریڈر ویب کو کیسے استعمال کیا جائے

JustForex پر ڈیمو اور لائیو دونوں اکاؤنٹس کے ساتھ میٹا ٹریڈر کی آن لائن سہولت موجود ہے۔ آپ اسے اپنے بنیادی ٹریڈنگ پلیٹ فارم یا پھر ڈیسک ٹاپ یا موبائل کی سہولت کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں۔

MT4/5 ویب ٹریڈر کا آغاز کریں

ویب ٹریڈر کے استعمال کا اہل بننے کے لیے آپ کو پہلے JustForex اکاؤنٹ تخلیق کرنا ہوگا۔ اکاؤنٹ بنانے کے لیے، سائن اپ کریں۔