رقم نکلوانے کے اسٹیٹس کی وضاحت

جب آپ اپنے بیک آفس سے رقم نکلوانے کی درخواست کر لیتے ہیں تو ٹرانزیکشن ہسٹری کے سیکشن میں، آپ کی درخواست کا اسٹیٹس نظر آ رہا ہو گا۔ برائے مہربانی رقم نکلوانے کے اسٹیٹس کی اس وضاحت کو مدِّ نظر رکھیں۔

رقم نکلوانے کے 4 اسٹیٹس ہو سکتے ہیں:

زیر غور: Justforex ٹیکنیکل ٹیم کی طرف سے آپ کی ادائیگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ عموماً اس پر 1-2 گھنٹے سے زیادہ نہیں لگتے۔

Pending

عملدرآمد ہو چکا: درخواست کی گئی رقم پیمنٹ فراہم کنندہ (پیمنٹ پرووائڈر) کو بھیج دی گئی ہے، اور وہ اب اسے آپ کو بھیجنے میں مصروف عمل ہیں۔ برائے مہربانی دھیان میں رہے کہ پراسیسنگ ٹائم کا انحصار ادائیگی کے طریقہ کار پر ہوتا ہے، عموماً اس پر 2-3 گھنٹے سے کم وقت لگتا ہے لیکن کچھ صورتوں میں اس پر 5 (بزنس) دن بھی لگ سکتے ہیں۔ تفصیلی معلومات یہاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

Processing

مکمل ہو گیا: پیمنٹ فراہم کنندہ کی طرف سے آپ کو ادائیگی کی جا چکی ہے اور رقم آپ کو موصول ہو چکی ہو گی۔

Completed

منسوخ: آپ کی رقم نکلوانے کی درخواست رد کر دی گئی ہے۔ اگر آپ اس کی وجہ نہیں جانتے تو برائے مہربانی وجہ جاننے کے لیے support@justforex.com پر تحریری رابطہ کریں۔