لیکویڈیٹی پرووائیڈرز

JustForex کے کلائنٹس کو انتہائی قابل اعتماد لیکویڈیٹی پرووائیڈرز بہترین قیمت کی پیشکش کرتے ہیں۔ ہم دنیا کے بہترین لیکویڈیٹی پرووائیڈرز کے ساتھ کام کرتے ہیں اور یہ پرووائیڈرز بینکنگ انڈسٹری کے لیڈروں کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ ان میں سے چند یہ ہیں:

بارکلیز

Barclays logo

لندن کے بارکلیز کی بنیاد 1690 میں رکھی گئی تھی اور اس وقت دنیا بھر میں 48 ملین صارفین کے ساتھ اس کا شمار سب سے بڑے مالی اداروں میں ہوتا ہے۔ یورپ، امریکہ اور ایشیا میں اس کی بڑے پیمانے پر نمائندگی موجود ہے۔ بارکلیز ریٹیل بینکنگ، کریڈٹ کارڈ، کارپوریٹ اورانویسٹمنٹ بینکنگ اور ویلتھ مینیجمنٹ سے متعلق خدمات فراہم کرتا ہے۔

بارکلیز لندن اسٹاک ایکسچینج میں درج 100 کمپنیوں کے شیئر انڈیکس FTSE 100 میں شامل ہے۔

سٹی بینک

Citibank logo

سٹی بینک، جو اس سے قبل سٹی بینک آف نیو یارک کے نام سے جانا جاتا تھا، 1812 میں وجود میں آیا۔ یہ سٹی گروپ کا ریٹیل بینکنگ ڈویژن ہے جو 200 ملین سے زیادہ کلائنٹ اکاؤنٹس رکھنے والا اور 160 سے زیادہ ممالک میں کام کرنے والا عالمی مالیاتی سروسز کا ادارہ ہے۔

سٹی بینک متعدد مالی مصنوعات اور سروسز مہیا کرتا ہے، جس میں عام افراد اور کارپوریٹ کلائنٹس کے لئے بینکنگ سروسز، کریڈٹ کارڈز، انویسٹمنٹ بینکنگ اور ویلتھ یمنیجمنٹ سروسزشامل ہیں۔

ڈوئچے بینک

Deutsche Bank logo

ڈوئچے بینک فرینکفرٹ کا بین الاقوامی انویسٹمنٹ بینک ہے جو 1870 میں قائم کیا گیا تھا۔ ڈوئچے بینک پوری دنیا میں تجارتی، رہن، انویسٹمنٹ بینکوں، لیزنگ کمپنیوں، برانچوں اور نمائندہ دفاتر کا مالک ہے۔ بینک کا نیٹ ورک 50 سے زائد ممالک پر محیط ہے جس کی موجودگی یورپ، جنوبی اور شمالی امریکہ اور ایشیا میں ہے۔

بینک مختلف قسم کی انویسٹمنٹ اور فائننشل پروڈکٹس اور سروسز پیش کرتا ہے۔ یہ کارپوریٹ بینک، انویسٹمنٹ بینک، پرائیویٹ بینک اور اثاثہ جات کا انتظام جیسے شعبوں کے ذریعے کام کرتا ہے۔

ڈوئچے بینک جرمنی میں 30 بڑی کمپنیوں پر مشتمل اور فرینکفرٹ اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈ کرنے والے اسٹاک انڈیکس DAX کا حصہ ہے۔

جے پی مورگن

J.P. Morgan logo

جے پی مورگن ایک ملٹی نیشنل بینک اور فائننشل سروسز ہولڈنگ کمپنی ہے جو بڑے امریکی بینکوں کے انضمام کے نتیجے میں وجود میں آئی۔ اس کی تاریخ 200 سال پرانی ہے۔ یہ بینک انویسٹمنٹ بینکنگ، خزانے اور سیکیورٹیز سروسز، اثاثہ جات کے انتظام اور نجی اور تجارتی بینکنگ کے شعبوں میں کام کرتا ہے۔ بینک کا صدر دفتر نیویارک میں ہے۔

اس کمپنی کو امریکہ کا سب سے بڑا اور کل اثاثوں کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا سب سے بڑا بینک سمجھا جاتا ہے۔ جے پی مورگن چیز اینڈ کمپنی کی ٹریڈنگ NYSE میں ٹکر سمبل JPM کے تحت کی جاتی ہے۔

بینک آف امریکہ

Bank of America logo

شارلٹ، نارتھ کیرولائنا کا بینک آف امریکہ، ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا ملٹی نیشنل انویسٹمنٹ بینک اور فائننشل سروسز کمپنی ہے۔ اس کے مرکزی دفاتر نیو یارک سٹی، لندن، ہانگ کانگ، ڈلاس اور ٹورنٹو میں واقع ہیں۔ بینک آف امریکہ کنزیومر بینکنگ، عالمی بینکنگ، گلوبل ویلتھ اور انویسٹمنٹ منیجمنٹ سروسز کے شعبوں میں کام کرتا ہے۔

بینک آف امریکہ نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) میں رجسٹرڈ ہے اور S&P 100 انڈیکس اور S&P 500 انڈیکس کا حصہ ہے۔

HSBC

HSBC logo

HSBC دنیا کے سب سے بڑے مالیاتی سروسز کے اداروں میں شامل ہے۔ HSBC دنیا بھر میں 46 ممالک اور علاقوں میں 40 ملین سے زائد صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ HSBC کی کاروباری سرگرمیوں میں کمرشل بینکنگ، گلوبل بینکنگ اینڈ مارکیٹس، ریٹیل بینکنگ اینڈ ویلتھ مینجمنٹ اور گلوبل پرائیوٹ بینکنگ شامل ہیں۔

رائفیسن بینک انٹرنیشنل A.G

Raiffeisen Bank International A.G. logo

رائفیسن بینک انٹرنیشنل A.G کا شمار آسٹریا کے سب سے بڑے بینکنگ گروپس میں ہوتا ہے اور اس کا ہیڈ کوارٹر ویانا میں ہے۔ یہ کارپوریٹ اور انویسٹمنٹ بینک کی حیثیت سے کام کرتا ہے اور لیزنگ، ہیجنگ، کیش مینجمنٹ، ادائیگی اور فنڈ کے ساتھ ساتھ کارڈ سروسز سمیت متعدد مالی خدمات مہیا کرتا ہے۔ رائفیسن کا نیٹ ورک وسطی اور مشرقی یورپ پر محیط ہے۔