JF Global Limited (جسے یہاں اور مابعد "کمپنی" کے نام سے موسوم کیا گیا ہے) کی بنیادی ترجیحات میں سے ایک گاہکوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنا ہے۔ کمپنی اپنی معلومات عوامی سطح پر منظرِعام پر نہیں لاتی اور نہ ہی اسے فریقِ ثالث کے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال میں آنے دیتی ہے۔ کمپنی، گاہک کی شخصیت اور اکاؤنٹ پر مبنی معلومات فریقینِ ثالث کو فراہم، فروخت یا ان پر افشاء نہیں کرتی، نہ ہی انہیں عارضی استعمال کے لیے دیتی ہے۔ کمپنی اپنی نیک نامی اور ساکھ کو اہم جانتی ہے اور اپنے گاہکوں کا احترام کرتی ہے۔
کمپنی ہر گاہک سے ہر نوعیت کی معلومات وصول کرتی ہے۔ اس میں یہ معلومات شامل ہیں: مکمل نام، رہائشی پتہ، ٹیلیفون نمبر، ای میل ایڈریس وغیرہ۔ گاہک کی جانب سے تمام معلومات بیک آفس کی رجسٹریشن کے وقت فراہم کی جاتی ہیں۔ کمپنی کے ساتھ کاروباری رشتہ قائم کرنے کے لیے معلومات کا اکٹھا کرنا ایک لازمی شرط ہے۔
کمپنی، سائٹ کی مؤثر خدمت کی فراہمی اور شماریاتی رپورٹ کی تخلیق کے لیے کوکیز استعمال کرتی ہے۔ ان فائلوں کا استعمال کمپنی کو باسہولت انداز میں سائٹ کو منظم رکھنے اور ویب سائٹ کے صفحات کو گاہکوں کے لیے کارآمد بنانے کا اہل بناتا ہے۔ کوکیز چھوٹی چھوٹی فائلیں ہوتی ہیں، جو کمپنی کی ویب سائٹ پر گاہک کی سرگرمی سے متعلق ڈیٹا پر مشتمل ہوتی ہیں۔ جب گاہک کمپنی کی ویب سائٹ پر جاتا ہے تو یہ گاہک کے کمپیوٹر پر انسٹال ہوجاتی ہیں اور جب گاہک اگلی مرتبہ ویب سائٹ پر آتا ہے تو یہ ان معلومات کو اخذ کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ کوکیز حروف و اعداد کے ایک سلسلے پر مشتمل ہوتی ہیں جو گاہک کے براؤزر کا شناخت کنندہ ہوتا ہے۔ ان فائلوں کو ویب سائٹ کے وزیٹرز کی سرگرمیاں جاننے اور انہیں زیادہ تیز رفتار اور باسہولت رسائی فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ معلومات گاہکوں کی نشاندہی نہیں کرتیں، اس سے کمپنی کو محض اپنی خدمات میں گاہک کی دلچسپی اور سائٹ پر اس کی سرگرمی کا اندازہ لگانے میں مدد ملتی ہے۔ تمام تر معلومات گمنام رہتی ہیں۔ گاہک براؤزر کے مینیو میں مناسب کمانڈ منتخب کرکے کوکیز کی وصولی روک سکتا ہے۔
گاہک کی جانب سے دی جانے والی معلومات کو صرف معیاری خدمات کی فراہمی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، گاہک سے فوری رابطے یا کمپنی کے اپ ڈیٹس اور خبروں سے اسے آگاہ کرنے کے لیے گاہک سے رابطے کی معلومات استعمال کی جاسکتی ہیں۔ اپنے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے، گاہک ذاتی بیک آفس کو تصدیق کر کے اے ایم ایل پالیسی کو فعال بناتا ہے۔ گاہک کا ڈیٹا شناخت کی تصدیق، ٹریڈنگ اور/یا شراکت داری اکاؤنٹس کھولنے، کمپنی کی نئی خدمات سے فوری طور پر آگاہ کرنے، کسٹمرز کے اکاؤنٹس کا ڈیٹابیس برقرار رکھنے، اور برتر معیار کی خدمات اور مصنوعات کی فراہمی کی خاطر شماریاتی ڈیٹا کے تجزیے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
کمپنی ذاتی ڈیٹا کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہے۔ کمپنی کے ملازمین کمپنی کے اندر معلومات کی منتقلی کے عمل میں کڑے معیارات پر کاربند رہتے ہیں۔
چونکہ کمپنی کے مفروضے کے مطابق تمام معلومات مکمل اور حسبِ حال ہوتی ہیں، لہذا کمپنی گاہک سے یہ درخواست کرتی ہے کہ ذاتی کوائف میں ہونے والی کسی بھی تبدیلی کے حوالے سے بیک آفس کے موزوں فارمز کے ذریعے کمپنی کو مطلع کردیا جائے۔
ر گاہک کے خیال میں قواعد و ضوابط کے تحت درکار ذاتی معلومات کی فراہمی اس کے نظریات کے خلاف ہو، تو اسے ان معلومات کی فراہمی سے انکار کا حق حاصل ہے۔ تاہم، اس صورت میں، کمپنی گاہک کو اپنی خدمات فراہم کرنے سے قاصر ہوگی۔