مارجن کے درکار لوازمات ہفتے کے اختتام اور چھٹیوں پر تبدیل ہوتے ہیں

اس آرٹیکل میں ہم آپ کو یہ یاد دہانی کروانا چاہتے ہیں کہ بروز جمعہ رات 10:00 (GMT+3) بجے سے بروز پیر رات 2:00 (GMT+3) بجے تک کھلی رہنے والی پوزیشنز کے لیے زیادہ سے زیادہ قرضے کی حد (لیوریج) تبدیل کرکے 1:200 کردی گئی ہے۔ مارجن کے درکار لوازمات کی شمار بندی بھی ان تبدیلیوں کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔ مارجن کو ان پوزیشنز پر ٹریڈنگ سیشن کھلنے کے بعد، یعنی بروز پیر رات 2:00 (GMT+3) بجے کے بعد، کلائنٹ کے اکاؤنٹ میں موجود رقم اور اس کی جانب سے سابقہ منتخب کردہ لیوریج کی بنیاد پر دوبارہ شمار کیا جائے گا۔

آپ کو مارجن کی تبدیلی کے حوالے سے سمجھانے کے لیے،ہم ذیل میں چند مثالیں پیش کرتے ہیں۔ براہِ کرم انہیں دھیان سے سمجھیں۔

مثال 1۔ *IMR (مارجن کے اضافہ شدہ درکار لوازمات) کی میعاد کے دوران ٹرانزیکشنز کھولنا اور بند کرنا

فرض کریں کہ آپ اپنا Pro اکاؤنٹ 1:1000 کے لیوریج کے ساتھ استعمال کرتے ہیں، جبکہ اکاؤنٹ کرنسی امریکی ڈالر ہے۔
وقت اقدام ٹریڈنگ اکاؤنٹ پر مجموعی مارجن
بدھ، دوپہر 12:00 (GMT+3) امریکی ڈالر/ کینیڈین ڈالر، 1 لاٹ سائز کی خریداری کے لیے پہلا آرڈر کھولنا 100 امریکی ڈالرز
جمعہ، رات 11:00 (GMT+3) امریکی ڈالر/ کینیڈین ڈالر، 0.5 لاٹ سائز کی خریداری کے لیے دوسرا آرڈر کھولنا 350 امریکی ڈالرز
جمعہ، رات 11:30 (GMT+3) امریکی ڈالر/ کینیڈین ڈالر، 1 لاٹ سائز کی خریداری کے لیے پہلا آرڈر بند کرنا 250 امریکی ڈالرز

ایک ٹریڈر مارجن کے اضافہ شدہ درکار لوازمات کے آغاز سے پہلے ایک آرڈر کھولتا ہے اور اکاؤنٹ پر مارجن 100 امریکی ڈالرز تک شمار کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد ٹریڈر ایک اور آرڈر کھولنے کا فیصلہ کرتا ہے، تاہم IMR نافذالعمل ہوجاتا ہے۔ یعنی کہ دوسرے آرڈر کے لیے مارجن کو 1:200 کے لیوریج کے مطابق دوبارہ شمار کیا جاتا ہے، جو اب 250 امریکی ڈالرز ہوجاتا ہے، حالانکہ عمومی حالات کے تحت مارجن 50 امریکی ڈالرز ہی ہوتا۔ دونوں آرڈرز کے لیے مجموعی مارجن 350 امریکی ڈالرز ہے۔ ٹریڈر پہلی ٹرانزیکشن بروز جمعہ، رات 11:30 (GMT+3) بجے بند کرتا ہے، اس وقت بھی IMR فعال ہوتے ہیں۔ لہذا 250 امریکی ڈالرز کا مارجن ایک اوپن آرڈر کے لیے باقی رہتا ہے۔

نوٹ! مارجن کو صرف اُن آرڈرز کے لیے دوبارہ شمار کیا جاتا ہے جو اضافہ شدہ مارجن کے درکار لوازمات کی میعاد کے دوران اوپن ہوتے ہیں۔ اگر آرڈر IMR سے پہلے اوپن کیا جاتا ہے، تو مارجن وہی رہتا ہے۔

مثال 2۔ IMR کے دوران ٹرانزیکشنز کھولنا اور IMR کی میعاد کے بعد انہیں بند کرنا

آئیے Pro اکاؤنٹ کی وہی مثال سامنے رکھتے ہیں، جس کا لیوریج 1:1000 اور اکاؤنٹ کرنسی امریکی ڈالر ہے۔
وقت اقدام ٹریڈنگ اکاؤنٹ پر مجموعی مارجن
جمعرات، دوپہر 12:00 (GMT+3) بجے امریکی ڈالر/ کینیڈین ڈالر، 2 لاٹ سائز کی خریداری کے لیے پہلا آرڈر کھولنا 200 امریکی ڈالرز
جمعہ، رات 11:00 (GMT+3) بجے امریکی ڈالر/ کینیڈین ڈالر، 1 لاٹ سائز کی خریداری کے لیے دوسرا آرڈر کھولنا 700 امریکی ڈالرز
جمعہ، صبح 11:00 (GMT+3) بجے امریکی ڈالر/ کینیڈین ڈالر، 1 لاٹ سائز کی خریداری کے لیے دوسرا آرڈر بند کرنا 200 امریکی ڈالرز

ٹریڈر IMR کے نفاذ سے قبل پہلی ٹرانزیکشن کھولتا ہے۔ اس کے بعد وہ IMR کی میعاد کے دوران دوسری ٹرانزیکشن کھولتا ہے۔ دوسری ٹرانزیکشن کے لیے مارجن کو 1:200 کے لیوریج کے مطابق دوبارہ شمار کیا جاتا ہے اور وہ 500 امریکی ڈالرز ہے۔ اب مجموعی مارجن 700 امریکی ڈالرز ہو جاتا ہے۔ بروز پیر رات 2:00 (GMT+3) بجے کے بعد، دوسرے آرڈر پر مارجن کو ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے لیوریج کے مطابق دوبارہ شمار کیا جاتا ہے۔ اب مجموعی مارجن 300 امریکی ڈالرز ہے۔ ٹریڈر دوسرا آرڈر بند کردیتا ہے، اور مارجن 200 امریکی ڈالرز ہوجاتا ہے۔

براہِ کرم نوٹ فرمالیں کہ اگر آپ IMR کی میعاد کے دوران کوئی ٹرانزیکشن کھولتے ہیں، لیکن مارجن کے درکار لوازمات اپنی سابقہ مالیت پر واپس آنے کے بعد اسے بند کردیتے ہیں، تو اس ٹرانزیکشن کے لیے لیوریج اور مارجن کو دوبارہ شمار کیا جائے گا!

مثال 3۔ IMR کی میعاد کے دوران ہیجنگ پوزیشن کھولنا

مثلاً: Pro اکاؤنٹ، 1:1000 لیوریج، اکاؤنٹ کرنسی – امریکی ڈالر۔
وقت اقدام ٹریڈنگ اکاؤنٹ پر مجموعی مارجن
جمعہ، شام 6:00 (GMT+3) بجے امریکی ڈالر/ کینیڈین ڈالر، 1 لاٹ سائز کی خریداری کے لیے پہلا آرڈر کھولنا 100 امریکی ڈالرز
جمعہ، رات 11:30 (GMT+3) بجے امریکی ڈالر/ کینیڈین ڈالر، 1 لاٹ سائز کی فروخت کے لیے دوسرا آرڈر کھولنا 0 امریکی ڈالرز

ٹریڈر اضافہ شدہ مارجن کے درکار لوازمات نافذالعمل ہونے سے کئی گھنٹے پہلے امریکی ڈالرز/ کینیڈین ڈالرز کرنسی جوڑا خریدنے کے لیے ایک پوزیشن کھولتا ہے۔ مارجن کو معمول کے مطابق شمار کیا جاتا ہے۔ IMR کا نفاذ ہونے کے بعد، ٹریڈر امریکی ڈالرز/ کینیڈین ڈالرز فروخت کرنے کے لیے مخالف ٹرانزیکشن کھولنے کا فیصلہ کرتا ہے۔ تاہم، چونکہ دوسرا آرڈر کھولنے سے پہلے آرڈر کی ہیجنگ لازم آئے گی، اور ہیج کردہ پوزیشنز کے لیے مارجن صفر ہوگا، لہذا ٹریڈنگ اکاؤنٹ پر مجموعی مارجن بھی صفر ہوگا۔

نوٹ! Justforex کے تمام اقسام کے اکاؤنٹس پر ہیج کردہ پوزیشنز پر مارجن 0 ہے۔

مثال 4۔ IMR کے دوران جزوی ہیجنگ

مثلاً: Pro اکاؤنٹ، 1:1000 لیوریج، اکاؤنٹ کرنسی – امریکی ڈالر۔
وقت اقدام ٹریڈنگ اکاؤنٹ پر مجموعی مارجن
منگل، شام 4:00 (GMT+3) بجے امریکی ڈالر/ کینیڈین ڈالر، 2 لاٹ سائز کی خریداری کے لیے پہلا آرڈر کھولنا 200 امریکی ڈالرز
جمعرات، دوپہر 1:00 (GMT+3) بجے امریکی ڈالر/ کینیڈین ڈالر، 3 لاٹ سائز کی خریداری کے لیے دوسرا آرڈر کھولنا 500 امریکی ڈالرز
جمعہ، رات 11:15 (GMT+3) بجے امریکی ڈالر/ کینیڈین ڈالر، 4 لاٹ سائز کی فروخت کے لیے تیسرا آرڈر کھولنا 100 امریکی ڈالرز

ٹریڈر پہلا آرڈر کھولتا ہے، اور مارجن 200 امریکی ڈالرز ہوتا ہے۔ اس کے بعد ٹریڈر دوسرا آرڈر کھولتا ہے، جس کا مارجن 300 امریکی ڈالرز ہے، اور اب مجموعی مارجن 500 امریکی ڈالرز ہو جاتا ہے۔

ٹریڈر تیسرا آرڈر کھولتا ہے جبکہ IMR پہلے سے فعال ہوتا ہے۔ تیسرا آرڈر پہلے کھولی گئی پوزیشنز کو جزوی طور پر ہیج کرتا ہے۔ نوٹ فرمالیں کہ وہ آرڈرز جنہیں مخالف آرڈرز کے قریب تر عرصے میں کھولا گیا ہو، وہ پہلے ہیج ہوں گے۔ لہذا، اس صورتحال میں، دوسرا آرڈر اور پہلے آرڈر کی 1 لاٹ مکمل طور پر ہیج شدہ ہیں۔ امریکی ڈالرز/ کینیڈین ڈالرز کی خریداری کے لیے 1 لاٹ غیر ہیج شدہ رہتی ہے، اور مجموعی مارجن 100 امریکی ڈالرز ہوجاتا ہے۔

مثال 5۔ IMR کے دوران ہیج کردہ پوزیشن بند کرنا

مثلاً: Pro اکاؤنٹ، 1:1000 لیوریج، اکاؤنٹ کرنسی – امریکی ڈالر۔
وقت اقدام ٹریڈنگ اکاؤنٹ پر مجموعی مارجن
بدھ، شام 4:00 (GMT+3) بجے امریکی ڈالر/ کینیڈین ڈالر، 1 لاٹ سائز کی خریداری کے لیے پہلا آرڈر کھولنا 100 امریکی ڈالرز
جمعرات، شام 6:00 (GMT+3) بجے امریکی ڈالر/ کینیڈین ڈالر، 2 لاٹ سائز کی خریداری کے لیے دوسرا آرڈر کھولنا 300 امریکی ڈالرز
جمعہ، شام 5:00 (GMT+3) بجے امریکی ڈالر/ کینیڈین ڈالر، 5 لاٹ سائز کی فروخت کے لیے تیسرا آرڈر کھولنا 200 امریکی ڈالرز
جمعہ، رات 11:30 (GMT+3) بجے امریکی ڈالر/ کینیڈین ڈالر، 5 لاٹ سائز کی فروخت کے لیے تیسرا آرڈر بند کرنا 2700 امریکی ڈالرز

پہلا آرڈر کھولنے کے بعد، اکاؤنٹ پر مارجن 100 امریکی ڈالرز ہے، دوسرا آرڈر کھولنے کے بعد، مجموعی مارجن بڑھ کر 300 امریکی ڈالرز (100 امریکی ڈالرز + 200 امریکی ڈالرز) تک پہنچ جائے گا، اور تیسرا آرڈر کھولنے کے بعد، جوکہ پوزیشنز کی جزوی ہیجنگ کا باعث بنے گا، مارجن 200 امریکی ڈالرز تک کم ہوجائے گا: 500 امریکی ڈالرز – (100 امریکی ڈالرز + 200 امریکی ڈالرز)۔

اس کے بعد ٹریڈر تیسرا آرڈر بند کرنے کا فیصلہ کرتا ہے، جوکہ ٹریڈنگ اکاؤنٹ پر پوزیشنز کو جزوی طور پر ہیج کرتا ہے، جبکہ اضافہ شدہ مارجن کے درکار لوازمات اس وقت بھی نافذالعمل ہوں گے۔ Justforex کے اصولوں کے مطابق، مارجن کی شمار بندی کے حوالے سے، ایسے آرڈر کا بند کرنا ترمیم شدہ لیوریج اور اضافہ شدہ مارجن کے درکار لوازمات کے لحاظ سے نئی ٹرانزیکشن کھولنے کی طرح ہی ہوگا۔

چنانچہ، IMR کی میعاد کے دوران امریکی ڈالرز/ کینیڈین ڈالرز کرنسی جوڑے کی فروخت کے لیے 5 لاٹس کا آرڈر بند کرنا مارجن کے لحاظ سے ایک نئی پوزیشن کھولنے کے مطابق ہوتا ہے۔ 1:200 کے لیوریج کے حامل امریکی ڈالرز/ کینیڈین ڈالرز کی 5 لاٹس کے لیے مارجن 2500 امریکی ڈالرز تک شمار ہوتا ہے۔ مارجن کی موجودہ مالیت میں، 200 امریکی ڈالرز، جوکہ اوپن ٹرانزیکشنز کے لیے مجموعی مارجن ہے، شامل کیا جاتا ہے۔ لہذا، ٹریڈنگ اکاؤنٹ کے لیے مجموعی مارجن 2700 امریکی ڈالرز ہوگا۔

یہ مارجن اوپن پوزیشنز کے درمیان ان کے حجم کے تناسب سے تقسیم کیا جائے گا: پہلے آرڈر کو مارجن کا ⅓ حصہ، دوسرے آرڈر کو مارجن کا ⅔ حصہ ملے گا۔ ان آرڈرز کے لیے مارجن بالترتیب 900 امریکی ڈالرز اور 1800 امریکی ڈالرز ہوگا جنہیں پہلی دو پوزیشنز بند کرتے ہوئے فرد کو ملحوظ رکھنا چاہیے۔

سے رابطہ کریں۔ ہماری سپورٹ ٹیم اگر ابھی بھی مارجن کے حساب کتاب (شمار بندی) کے حوالے سے آپ کے ذہن میں کوئی سوالات یا مسائل ہوں، تو براہِ کرم.

IMR* – اضافہ شدہ مارجن کے درکار لوازمات