US30، جو ڈاؤ جونز اشاریہ، وال اسٹریٹ 30 اشاریہ، DJ30، ڈاؤ جونز 30 کے ناموں سے بھی معروف ہے، امریکہ کے سب سے پرانے اشاریوں میں سے ایک ہے۔ JustMarkets ٹریڈرز کو نہ صرف کرنسی کے اشتراکی جوڑوں، بلکہ اشاریوں خصوصاً US30 میں ٹریڈنگ کی سہولت بھی دیتا ہے۔ لہذا، آپ ابھی اور اسی وقت US30 میں ٹریڈنگ شروع کرسکتے ہیں۔ لیکن اس سے پہلے، ہم چاہیں گے کہ آپ اس بارے میں پوری طرح آگاہی حاصل کرلیں کہ یہ اشاریہ کس نوعیت کا ہے اور اس کی حرکت پذیری کو کون سے عوامل متاثر کرتے ہیں۔
وال اسٹریٹ جرنل کے ایڈیٹر اور ڈاؤ جونز اینڈ کمپنی کے بانی چارلس ڈاؤ نے امریکی اسٹاک مارکیٹس کی ترقی و فروغ کو جانچنے کے لیے US30 تخلیق کیا۔
ابتدا میں US30، 12 امریکی کمپنیوں کی اسٹاک قیمتوں کی حسابی اوسط قدر تھی۔ جبکہ اب یہ اشاریہ امریکہ میں 30 سب سے بڑی کمپنیوں کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ انتہائی بڑی کمپنیاں اور مینوفیکچررز ہیں جیسے کہ ایپل، کوکا کولا، نائیکی، مائیکروسافٹ وغیرہ۔ اس اشاریے کو امریکی معیشت کی حالیہ صورتحال کا سادہ ترین پیمانۂ جانچ سمجھا جاتا ہے۔ ان کمپنیوں کی فہرست تبدیل ہوسکتی ہے، جن پر US30 مبنی ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کے ایڈیٹرز اسٹاک مارکیٹ کی صورتحال کی بنیاد پر اس فہرست کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس کی تجدید کر رہے ہیں۔
بڑی کمپنیوں کے اوسط اسٹاک نرخ ناموں سے استفادہ کرتے ہوئے، اس اشاریے کی بنیاد مارکیٹ کے تجزیے کے لیے ڈاؤ کے نظریے پر قائم ہے۔ یہ سمجھا جاتا ہے کہ اگر ان اوسطوں میں سے کوئی ایک اوسط، سابقہ مقامی بلند ترین سطح سے آگے نکل جائے، اور پھر دوسرے پیمانۂ جانچ میں بھی ایسا ہی اضافہ ہو، تو مارکیٹ کا مجموعی رجحان مثبت ہوگا۔ جب دونوں پیمانۂ جانچ سابقہ مقامی کم ترین سطح سے بھی نیچے چلے جائیں، تو اس سے تنزلی کا عمومی رجحان ثابت ہوگا۔ یہ نظریہ اسٹاک مارکیٹ میں مستقبل کی تبدیلیوں کی پیش گوئیوں کی بنیاد ہے۔
ڈاؤ جونز پر بین الاقوامی واقعات، قدرتی آفات، جنگیں، سیاسی عدم استحکام اور معاشی خبریں اثرانداز ہوتی ہیں۔ US30 میں ٹریڈ کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کو تازہ ترین واقعات پر نظر رکھتے ہوئے مارکیٹ کے ردعمل کی پیشگوئی کرنی چاہیے۔
US30 قیمت کی قدر پر مبنی ایک اشاریہ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بلند مالیت کے حامل اسٹاکس، کم مالیت کے حامل اسٹاکس کے مقابلے میں اوسط تناسب پر زیادہ گہرا اثر رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے، ماہرین ڈاؤ جونز کو مارکیٹ کا قدرے غیر درست پیمانۂ جانچ تصور کرتے ہیں۔ ویسے بھی، یہ اشاریہ مجموعی اسٹاک مارکیٹ کی صورتحال کے تجزیے کے لیے بہت کم تعداد میں کمپنیوں کو شامل کرتا ہے۔ لہذا زیادہ خالص نتائج کے حصول کے لیے اسے عموماً S&P 500 اشاریے کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے۔
JustMarkets کے ساتھ، آپ ہفتے میں 5 دن پیر تا جمعہ US30 میں ٹریڈنگ کرسکتے ہیں۔ ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ بند رہتی ہے۔ براہِ کرم یہ بھی یاد رکھیں کہ بعض عالمی تعطیلات، مثلاً امریکہ میں یومِ مزدور پر ممکن ہے کہ اسٹاک مارکیٹ بند رہے۔ ہم اپنی خبروں میں ٹریڈنگ کے نظام الاوقات میں ہونے والی تمام تبدیلیوں اور ٹریڈنگ کے گھنٹوں کے بارے میں تحریر کرتے ہیں۔ لہذا آگاہ رہیے!