UK100 – FTSE100 میں ٹریڈ کیجیے

فاریکس ٹریڈنگ کے لیے ایک بہترین مارکیٹ ہے، لیکن یہ بہت زیادہ اتار چڑھاؤ کی حامل رہتی ہے اور آپ کو کامیابی کے لیے مسلسل توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم، UK100 جیسے اشاریوں کا معاملہ ذرا مختلف ہے – یہ خاصے مستحکم انداز میں بڑھتے ہیں اور ہر سہ ماہی میں صرف ایک مرتبہ ان کی مکرر شمار بندی کی جاتی ہے! پھر بھی، اگر آپ JustForex پر اشاریوں میں ٹریڈنگ کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ یہ جتنے سادہ نظر آتے ہیں، اتنے ہیں نہیں:

  • اسپریڈ: 10 سے؛
  • کم سے کم تغیرِ قیمت (ٹِک سائز): 0.10؛
  • سویپ (پپس) طویل: -6.00 فیصد؛
  • سویپ (پپس) مختصر: -3.00 فیصد۔

UK100 کیا ہے؟

UK100 کو FTSE100 یا فوٹسی کے نام سے زیادہ جانا جاتا ہے۔ یہ فنانشل ٹائمز اسٹاک ایکسچینج (اشاریہ) 100 کا مخفف ہے – یہ اشاریہ اس اشاعت کی جانب سے مرتب کردہ ہے اور لندن اسٹاک ایکسچینج کے سب سے بڑے کاروباری اداروں کے حوالے سے ماہرانہ خصوصیات رکھتا ہے۔

مجموعی طور پر، اس اشاریے میں سب سے زیادہ سرمایہ بندی کی حامل 100 کمپنیاں شامل ہیں۔ اس میں سرِفہرست رائل ڈچ شیل اور مالیاتی کمپنی HSBC ہولڈنگز پی ایل سی ہیں۔ ان کے علاوہ ایڈمرل مارکیٹس بیمہ کمپنی، آسٹرازینیکا پی ایل سی طبی کاروباری ادارہ، اور ٹیلی کمیونیکیشنز کی دنیا کے قائد وودا فون گروپ بھی شامل ہیں۔

یہ بات دلچسپی کی حامل ہے: تیکنیکی طور پر، UK100 اشاریے میں معاہدے 100 نہیں بلکہ 101 ہوتے ہیں۔ حقیقتاً، رائل ڈچ شیل لندن اسٹاک ایکسچینج میں بیک وقت دو طرح کے حصص میں ٹریڈ کرتے ہیں اور FTSE100 کے قوانین کے مطابق، دونوں مالیاتی اثاثوں کی قیمت کو ملحوظ رکھا جاتا ہے۔

اوسطاً، اشاریہ 7,300 پر برقرار رہتا ہے، اور 7,900 کی زیادہ سے زیادہ مالیت مارچ 2019 میں حاصل ہوئی تھی۔

اشاریے کا سہ ماہی بنیاد پر مکرر تجزیہ کیا جاتا ہے، جس کے تحت تخفیفِ قدر کی حامل کمپنیوں کو خارج کرکے نئی کمپنیاں شامل کی جاتی ہیں، تاہم، کافی عرصے سے یہ خاصا مستحکم ہے۔

UK100 پر کونسے عوامل اثرانداز ہوتے ہیں؟

FTSE100 پر برطانیہ کے مقامی معاشی واقعات کے ساتھ ساتھ عالمی واقعات کے بہت زیادہ اثرات رونما ہوتے ہیں، مثلاً، Brexit کے اعلان کے بعد پہلے سال میں، اشاریے میں خاطرخواہ کمی واقع ہوئی – لیکن اب یہ یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کی خبر سے عملی طور پر خودمختار ہوگیا ہے۔

عمومی طور پر، اگر آپ UK100 میں ٹریڈنگ کر رہے ہیں، تو آپ کو صرف چند بنیادی جانچ کے عوامل پر نظر رکھنی ہوگی:
  • بینک آف انگلینڈ کی بنیادی شرحِ سود؛
  • برطانوی ریٹیل سیلز؛
  • برطانوی جی ڈی پی۔

UK100 پر اثرانداز ہونے والے دیگر تمام واقعات اتنے عالمی پیمانے پر ہوتے ہیں کہ آپ ان کے بارے میں کسی بھی طرح سن لیتے ہیں۔

ٹریڈنگ کا نظام الاوقات

UK100 JustForex پر ہفتے میں 5 دن - پیر سے جمعہ دستیاب ہے۔ ہفتے کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ بند رہتی ہے اور آپ اس پر نئے آرڈرز نہیں کھول سکتے۔ علاوہ ازیں، عالمی تعطیلات کے دوران، جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں سرگرمیاں انجام نہیں دی جاتیں، اشاریہ دستیاب نہیں ہوتا۔

JustForex ٹریڈنگ کے نظام الاوقات میں تبدیلیوں پر باقاعدگی سے خبریں شائع کرتا ہے۔ ہمارے مرکزی صفحے پر ان کا مطالعہ کریں!