JP225 – ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج اشاریے میں ٹریڈ کیجیے

فاریکس کرنسی کے اشتراکی جوڑوں میں ٹریڈنگ منافع بخش ہونے کے ساتھ ساتھ خطرات کی حامل بھی ہے۔ اگر آپ رقم ڈوبنے سے خوفزدہ ہیں اور ایک زیادہ قابلِ اعتماد ٹریڈنگ ٹول چاہتے ہوں – تو اسٹاک اشاریوں کا جائزہ لیں۔ آپ JustForex پر بھی ان کی ٹریڈنگ کرسکتے ہیں، لیکن یہ کہیں زیادہ مستحکم ہیں اور ان کے تغیرات کی پیشگوئی کرنا قدرے آسان ہوتا ہے۔ ظاہر ہے کہ، یہ امر ممکنہ منافع میں کمی لاتا ہے، لیکن اگر آپ قسمت آزمانے کے لیے تیار ہیں – تو JP225 کا جائزہ لیں۔

  • اسپریڈ: 8 سے؛
  • کم سے کم تغیرِ قیمت (ٹِک سائز): 0.10؛
  • سویپ (پپس) طویل: -6.00 فیصد؛
  • سویپ (پپس) مختصر: -3.00 فیصد۔

JP225 کیا ہے؟

JP225 کو Nikkei 225 کے نام سے زیادہ پہچانا جاتا ہے اور یہ جاپان کا بنیادی اسٹاک اشاریہ ہے۔ اس کا سابقہ نام TSE Adjusted Stock Price Average (TSE اسٹاک قیمت کی تصفیہ شدہ اوسط) تھا۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، یہ جاپان کی 225 بلند ترین سرمایہ بندی کی حامل کمپنیوں کا احاطہ کرتا ہے۔ یہ اشاریہ Nihon Keizai Shimbun کی جانب سے فراہم کردہ ہے – جو جاپان کی سب سے بڑی میڈیا کارپوریشنز میں سے ایک ہے۔

اس اشاریے میں اسٹیل ملز سے لے کر کیمیکل فیکٹریوں اور گیم انڈسٹری کے سرکردہ اداروں تک، کئی مختلف شعبوں سے کمپنیاں شامل ہیں۔

یہ امر دلچسپی کا حامل ہے: دیگر اشاریوں کے برعکس، Nikkei 225 کی ریئل ٹائم میں ہر 15 سیکنڈز میں تجدید کی جاتی ہے۔

Nikkei 225، 1980 کی دہائی میں جاپانی معاشی بلبلے کے نقطۂ عروج پر اپنی بلند ترین سطح پر پہنچا۔ اس وقت اشاریے نے 38,957.44 پوائنٹس حاصل کیے – یہ ایک ایسا کامل ریکارڈ تھا جو آج تک قائم ہے۔ معاشی بلبلہ شق ہونے (bubble burst) کے بعد، اشاریہ 8,000 تک گر گیا اور حال ہی میں یہ 22,000 پوائنٹس پر بہتر ہوا ہے۔

Nikkei 225 پر کونسے عوامل اثرانداز ہوتے ہیں؟

Nikkei جدول جاپان کی معاشی کارکردگی اور بعض امریکی معاشی عواملِ جانچ سے بے پناہ متاثر ہوتا ہے۔

لہذا، اگر آپ اس اثاثے میں ٹریڈ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو آپ کو ان عواملِ جانچ پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے:
  • جاپان اور امریکہ کے جی ڈی پی؛
  • بینک آف جاپان کی بنیادی شرحِ سود؛
  • امریکی غیر زرعی ملازمتوں میں تبدیلی۔

Nikkei 225 بہت زیادہ مستحکم نہیں ہے اور عواملِ جانچ سے بہت جلدی متاثر ہوجاتا ہے، لہذا اس میں مختصر دورانیوں میں ٹریڈنگ کرنا بہتر ہے۔

ٹریڈنگ کے نظام الاوقات

Nikkei JustForex پر ہفتے میں 5 دن - پیر سے جمعہ دستیاب ہے۔ ہفتے کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ بند رہتی ہے اور آپ اس پر نئے آرڈرز نہیں کھول سکتے۔ علاوہ ازیں، عالمی تعطیلات کے دوران، جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں سرگرمیاں انجام نہیں دی جاتیں، اشاریہ دستیاب نہیں ہوتا۔

JustForex ٹریڈنگ کے نظام الاوقات میں تبدیلیوں پر باقاعدگی سے خبریں شائع کرتا ہے۔ ہمارے مرکزی صفحے پر ان کا مطالعہ کریں!