HK50 – HANG SENG چائنہ 50 اشاریے میں ٹریڈ کیجیے

کرنسی کے اشتراکی جوڑوں میں ٹریڈنگ JustForex کا محض ایک جزو ہے۔ ان کے علاوہ، ہم اسٹاک ٹریڈنگ، اور اس کے ساتھ ساتھ اسٹاک اشاریے بھی پیش کرتے ہیں۔ کرنسی جوڑوں کے برعکس، اشاریے اس قدر اتار چڑھاؤ کے حامل نہیں ہوتے اور عموماً قابلِ پیشگوئی نتائج ظاہر کرتے ہیں۔ بلاشبہ، ان کی ٹریڈنگ فاریکس ٹریڈنگ کے مقابلے میں کم منافع بخش ضرور ہوتی ہے، لیکن اگر آپ نسبتاً ایک محفوظ ٹول چاہتے ہیں، تو پھر پڑھیے HK50 میں ٹریڈ کیسے کرتے ہیں!

  • اسپریڈ: 90 سے؛
  • کم سے کم تغیرِ قیمت (ٹِک سائز): 0.10؛
  • سویپ (پپس) طویل: -6.00 فیصد؛
  • سویپ (پپس) مختصر: -3.00 فیصد۔

HK50 کیا ہے؟

HK50 – المعروف Hang Seng اشاریہ – جنوب مشرقی ایشیاء کے اہم ترین اسٹاک اشاریوں میں سے ایک ہے۔ یہ بلند ترین سرمایہ بندی کی حامل 50 کمپنیوں کے حصص کی مالیت کا تخمینہ لگاتے ہوئے ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج کی صورتحال ظاہر کرتا ہے۔

چین میں، اس اشاریے میں 44 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں، لہذا درحقیقت، Hang Seng ایک ایسا جھروکا ہے جہاں سے چین کی معاشی صورتحال کا نظارہ کیا جاسکتا ہے۔ بلحاظِ اہمیت چینی اسٹاک ایکسچینج کا قائد ملٹی میڈیا کا ایک یکجا ادارہ Tencent ہے، جو تیکنیکی طور پر تو کیمین آئی لینڈز میں رجسٹرڈ ہے، لیکن درحقیقت، چین میں ایک اہم ترین میڈیا کمپنی ہے۔

It’s interesting: یہ امر دلچسپی کا حامل ہے: دیگر اشاریوں کے برعکس، Hang Seng اشاریہ بے پناہ مستحکم ہے۔ گزشتہ تین برسوں میں، اس میں صرف ایک معاہدہ تبدیل ہوا ہے، جب ریئل اسٹیٹ کمپنی Wanda Holdings کی جگہ نگرانی کے ویڈیو کیمرے سسٹمز بنانے والی کمپنی Hikvision نے لی تھی۔

اس اشاریے کو ہانگ کانگ کے بینکر اسٹینلے سوان نے تصنیف کیا ہے، جنہوں نے اسے 1969 میں قائم کیا تھا۔ اشاریے کا نظم و نسق اور اس کی تجدید کا عمل HSI سروسز لمیٹڈ کی جانب سے انجام دیا جاتا ہے۔ یہ اشاریہ کم و بیش تسلسل کے ساتھ ترقی پا رہا ہے اور 2006 میں 20,000 پوائنس کے سنگِ میل کو چھو چکا ہے۔

Hang Seng اشاریے پر کونسے عوامل اثرانداز ہوتے ہیں؟

Hang Seng اشاریے کا جدول عملی طور پر کسی بھی بیرونی معاشی عوامل سے آزاد ہے۔ اس اشاریے کی ترقی پر اثرانداز ہونے والا واحد ’’عاملِ جانچ‘‘ ہانگ کانگ میں معاشی یا سیاسی مسائل ہیں۔

مثال کے طور پر، 2019 میں ہانگ کانگ میں مظاہروں کے دوران، اس اشاریے میں 2 فیصد کی تنزلی ہوئی۔ جبکہ دوسری جانب، امریکہ اور چین کے درمیان چھ ماہ قبل شروع ہونے والے تجارتی تصادم سے یہ انتہائی معمولی متاثر ہوا۔

ٹریڈنگ کے نظام الاوقات

Hang Seng JustForex پر ہفتے میں 5 دن - پیر سے جمعہ دستیاب ہے۔ ہفتے کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ بند رہتی ہے اور آپ اس پر نئے آرڈرز نہیں کھول سکتے۔ علاوہ ازیں، عالمی تعطیلات کے دوران، جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں سرگرمیاں انجام نہیں دی جاتیں، اشاریہ دستیاب نہیں ہوتا۔

JustForex ٹریڈنگ کے نظام الاوقات میں تبدیلیوں پر باقاعدگی سے خبریں شائع کرتا ہے۔ ہمارے مرکزی صفحے پر ان کا مطالعہ کریں!