FR40 – CAC40 اشاریے میں ٹریڈ کیجیے

اگر آپ صرف کرنسی کے اشتراکی جوڑوں میں ٹریڈ کرتے ہیں – تو آپ فاریکس کے تمام تر ممکنات سے لاعلم ہیں! اتارچڑھاؤ اور عدم پیشگوئی کے حامل کرنسی نرخ ناموں کے علاوہ، JustForex نسبتاً زیادہ مستحکم، قابلِ فہم، اور دلچسپ اشاریے بھی پیش کرتا ہے۔ ان کی قیمتیں زیادہ سست روی سے تبدیل ہوتی ہیں، اور ان میں تغیر کی پیشگوئی نسبتاً آسان ہوتی ہے۔ آئیے ان میں سے ایک کا جائزہ لیتے ہیں – مثال کے طور پر، فرانسیسی اشاریہ FR40۔

  • اسپریڈ: 10 سے؛
  • کم سے کم تغیرِ قیمت (ٹِک سائز): 0.10؛
  • سویپ (پپس) طویل: -6.00 فیصد؛
  • سویپ (پپس) مختصر: -3.00 فیصد۔

FR40 کیا ہے؟

FR40 کو CAC40 یا فرانس 40 کے نام سے زیادہ پہچانا جاتا ہے اور یہ قدرے اثرانگیز یوروزون اشاریہ ہے۔ یہ فرانسیسی معیشت کی کیفیت ظاہر کرتا ہے اور اسے اس ملک کا بنیادی اشاریہ سمجھا جاتا ہے۔

CAC40 اشاریہ Euronext Paris میں رجسٹرڈ 40 سب سے بڑی کمپنیوں کی کامیابی کی شرح ظاہر کرتا ہے۔ اسے یورپی یونین اور اس کے ساتھ ساتھ BEL20، PSI-20، اور AEX کے کیفیاتی تجزیے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ امر دلچسپی کا حامل ہے: اشاریے کو یہ نام حصص کی مالیت کے تخمینے کے لیے اولین خودکار سسٹم - Cotation Assistée en Continu کے اعزاز میں ملا۔ اس سسٹم کو دسمبر 1987 میں متعارف کروایا گیا تھا، اور اس تاریخ کو پیرس اسٹاک ایکسچینج کی ڈیجیٹل دور میں منتقلی کا نقطۂ آغاز سمجھا جاتا ہے۔

’’سائنٹیفک کونسل‘‘ نامی ایک خصوصی کمیشن کی جانب سے اس اشاریے کی ہر سہ ماہی میں تجدید کی جاتی ہے۔ تمام ترامیم کونسل کے اجلاس کے بعد ایک ہفتے کے اندر اندر نافذالعمل ہوجاتی ہیں۔

CAC40 اشاریہ ستمبر 2000 میں ڈاٹ کام بلبلے (dot.com bubble) کے نقطۂ عروج پر، اُس وقت اب تک کی اپنی بلند ترین سطح تک پہنچا جب اس نے 6,922.33 پوائنٹس حاصل کیے۔ فی الحال یورپی معیشت کو کسی حد تک تنزلی کا سامنا ہے اور یہ اشاریہ 5,000 سے 6,000 کی سطح پر ہے۔

CAC40 پر کونسے عوامل اثرانداز ہوتے ہیں؟

CAC40 کا جدول یوروزون کے بنیادی معاشی عواملِ جانچ، اور ان کے ساتھ ساتھ بنیادی شراکت دار ممالک سے متاثر ہوتا ہے۔ حال ہی میں، یہ Brexit اور فرانس میں سیاسی عدم استحکام کے باعث انتہائی دباؤ کا شکار رہا۔

اگر آپ فرانس 40 میں ٹریڈ کرتے ہیں، تو ان عوامل کو ملحوظ رکھیں:
  • بینک آف یورپ کی بنیادی شرحِ سود؛
  • یورپی یونین اور بڑے ممالک کا جی ڈی پی۔

بنیادی طور پر، CAC40 معمولی معاشی اتار چڑھاؤ پر توجہ نہیں دیتا۔ لیکن بڑے واقعات – مثلاً اسٹاک مارکیٹ کا کریش ہوجانا یا تنزیلی کا طویل دورانیہ – اسے خاصی حد تک متاثر کرسکتے ہیں۔

ٹریڈنگ کے نظام الاوقات

CAC40 JustForex پر ہفتے میں 5 دن - پیر سے جمعہ دستیاب ہے۔ ہفتے کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ بند رہتی ہے اور آپ اس پر نئے آرڈرز نہیں کھول سکتے۔ علاوہ ازیں، عالمی تعطیلات کے دوران، جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں سرگرمیاں انجام نہیں دی جاتیں، اشاریہ دستیاب نہیں ہوتا۔

JustForex ٹریڈنگ کے نظام الاوقات میں تبدیلیوں پر باقاعدگی سے خبریں شائع کرتا ہے۔ ہمارے مرکزی صفحے پر ان کا مطالعہ کریں!