بیشتر JustMarkets کلائنٹس بین الاقوامی کرنسی مارکیٹ میں صرف کرنسی جوڑوں میں ٹریڈ کرتے ہیں۔ جبکہ یہ تو ہماری جانب سے آپ کو پیش کردہ ٹریڈنگ سہولیات کا عشرِ عشیر بھی نہیں۔ مثال کے طور پر، وہ لوگ جو بہت زیادہ اتار چڑھاؤ کے حامل کرنسی جوڑوں میں ٹریڈ نہ کرنا چاہتے ہوں، تو ان کے لیے نسبتاً مستحکم اشاریے بھی ہیں۔ آئیے آپ پر مثال واضح کرنے کے لیے ایک نظر EU50 پر ڈالتے ہیں۔
EU50 – المعروف EURO STOXX50 – دنیا کے اہم ترین ایکسچینج اشاریوں میں سے ایک ہے۔ یہ، یوروزون کے مرکزی فراہم کنندہ STOXX کے مطابق، یورپی یونین کی اقتصادی کیفیت ظاہر کرتا ہے جس کا نظم و نسق Deutsche Börse گروپ کی جانب سے چلایا جاتا ہے۔
STOXX کے نصب العین بیانیے کے مطابق، EURO STOXX50 یوروزون کی معیشت، خصوصاً اس کی صفِ اول کی کمپنیوں کا اعلیٰ ترین ساکھ کا حامل اسٹاک اشاریہ ہے۔ یہ اشاریہ عالمی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے اور اسے اکثر یورپی یونین کی کامیابی کی پیمائش اور اس سیکٹر کے لیے پیش گوئیوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ امر دلچسپی کا حامل ہے: جان ڈاؤ کے اصول پر تخلیق کردہ دیگر بے شمار اشاریوں کے برعکس، EURO STOXX50 اساسی طور پر Laspeyres فارمولا استعمال کرتا ہے۔ اشاریہ بذاتِ خود 19 عدد STOXX سیکٹر اشاریوں کی رپورٹس سے مرتب کیا گیا ہے۔
یہ اشاریہ Adidas، L’Oreal، Philips جیسی کمپنیوں اور یورپی یونین کے ممالک میں رجسٹرڈ دیگر بے شمار عظیم معاشی قوتوں پر مشتمل ہے۔ اس کے باوجود، اس کی قائدانہ کمان نسبتاً کم معروف کمپنیوں جیسے کہ ریئل اسٹیٹ کی سرکردہ کمپنی Unirail Rodamco یا بیمہ کی مقتدر کمپنی Munich Re کے ہاتھ میں ہے۔
EURO STOXX50 مارچ 2000 میں اپنی ریکارڈ مالیت تک پہنچا، جب اس نے 5,464 پوائنٹس حاصل کیے۔ اب یورپی معیشت کو کسی حد تک تنزلی کا سامنا ہے اور اشاریہ 3,000 سے 3,500 کی سطح پر ہے۔
EURO STOXX50 کی جدولی سمت یوروزون کے بنیادی معاشی عواملِ جانچ، اور ان کے ساتھ ساتھ بنیادی شراکت دار ممالک پر منحصر ہے۔ حال ہی میں، یہ یورپی یونین کے جنوب میں Brexit اور معاشی مسائل کے باعث انتہائی دباؤ کا شکار رہا۔
بنیادی طور پر، EURO STOXX50 معمولی معاشی اتار چڑھاؤ پر توجہ نہیں دیتا۔ لیکن بڑے واقعات – مثلاً اسٹاک مارکیٹ کا کریش ہوجانا یا تنزلی کا طویل دورانیہ – اسے خاصی حد تک متاثر کرسکتے ہیں۔
EURO STOXX50 JustMarkets پر ہفتے میں 5 دن - پیر سے جمعہ دستیاب ہے۔ ہفتے کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ بند رہتی ہے اور آپ اس پر نئے آرڈرز نہیں کھول سکتے۔ علاوہ ازیں، عالمی تعطیلات کے دوران، جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں سرگرمیاں انجام نہیں دی جاتیں، اشاریہ دستیاب نہیں ہوتا۔
JustMarkets ٹریڈنگ کے نظام الاوقات میں تبدیلیوں پر باقاعدگی سے خبریں شائع کرتا ہے۔ ہمارے مرکزی صفحے پر ان کا مطالعہ کریں!