DE30 – FDAX اشاریے میں ٹریڈ کیجیے

فاریکس ٹریڈنگ کامیابی کا ایک دشوار گزار اور کانٹوں بھرا راستہ ہے۔ بدقسمتی سے، بہت سے ٹریڈرز اس مارکیٹ کے امکانات میں کھو جاتے ہیں اور ٹریڈنگ کے بنیادی اصولوں کو فراموش کر دیتے ہیں۔ خوش قسمتی سے، دیگر منافع بخش ٹریڈنگ ٹولز بھی موجود ہیں۔ مثلاً اسٹاک مارکیٹ کے اشاریے جیسے کہ DE30۔

  • اسپریڈ: 5 سے؛
  • کم سے کم تغیرِ قیمت (ٹِک سائز): 0.10؛
  • سویپ (پپس) طویل: -6.00 فیصد؛
  • سویپ (پپس) مختصر: -3.00 فیصد۔

DE30 کیا ہے؟

DE30 کے بہت سے نام ہیں – DAX (Deutscher Aktienindex)، GER30، FDAX (فرینکفرٹ DAX)، جرمن اسٹاک انڈیکس۔ حتیٰ کہ آپ کو ‘‘DAX انڈیکس’’ کا نام بھی ملے گا جو بنیادی طور پر الفاظ کی بے جا تکرار ہے۔ لیکن ان تمام ناموں کے معنی ایک ہی ہیں – DAX اشاریہ، جرمن معیشت کے اہم ترین پاور ہاؤس، فرینکفرٹ اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔

جیسا کہ نام خود ظاہر کرتا ہے، DAX اسٹاک ایکسچینج میں سب سے زیادہ سرمایہ بندی کی حامل 30 کمپنیوں پر مشتمل ہے۔ اس کی صفِ اول کی کمپنیوں میں الیکٹرونکس کے شعبے کے مردِ میدان SAP اور Siemens، کیمیائی اور ادویائی شعبے کے Bayer اور BASF، اور صفِ اول کی پانچویں کمپنی الائنز انشورنس شامل ہیں۔

یہ بات دلچسپی کی حامل ہے: دیگر اشاریوں کے برعکس جوکہ معاہدوں کا سہ ماہی بنیاد پر جائزہ لیتے ہیں، DE30 شریک کمپنیوں کی فہرست کی ہر سیکنڈ میں تجدید کرتا ہے۔ لہذا، آپ کسی بھی وقت فہرست میں شامل ہوسکتے ہیں اور خارج بھی۔

حال ہی میں، جرمن اسٹاک انڈیکس میں 10,000 اور 12,000 اساسی پوائنٹس کے درمیان تغیر پیدا ہوچکا ہے۔ زیادہ سے زیادہ قدر نومبر 2017 میں حاصل ہوئی، جب اشاریہ 13,487 تھا۔

DE30 پر کون سے عوامل اثرانداز ہوتے ہیں؟

DAX یوروزون معیشت سے بڑی حد تک منسلک ہے جس میں تبدیلی کا اس پر فوری اثر پڑتا ہے۔ مزید برآں، اس کا انحصار صرف جرمنی کی ہی خبروں اور واقعات پر نہیں ہے – اس اشاریے کی بہت سی کمپنیاں پورے یورپ میں خدمات انجام دیتی ہیں۔

عمومی طور پر، اگر آپ DE30 میں ٹریڈنگ کر رہے ہیں، تو آپ کو صرف چند بنیادی جانچ کے عوامل پر نظر رکھنا ہوگی:
  • بینک آف یورپ کی بنیادی شرحِ سود؛
  • یوروزون میں ریٹیل سیلز؛
  • یوروزون کا جی ڈی پی۔

DE30 پر اثرانداز ہونے والے دیگر تمام واقعات اتنے عالمی پیمانے پر ہوتے ہیں کہ آپ ان کے بارے میں کسی بھی طرح سن لیتے ہیں۔

ٹریڈنگ کا نظام الاوقات

DE30 JustForex پر ہفتے میں 5 دن - پیر سے جمعہ دستیاب ہے۔ ہفتے کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ بند رہتی ہے اور آپ اس پر نئے آرڈرز نہیں کھول سکتے۔ علاوہ ازیں، عالمی تعطیلات کے دوران، جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں سرگرمیاں انجام نہیں دی جاتیں، اشاریہ دستیاب نہیں ہوتا۔

JustForex ٹریڈنگ کے نظام الاوقات میں تبدیلیوں پر باقاعدگی سے خبریں شائع کرتا ہے۔ ہمارے مرکزی صفحے پر ان کا مطالعہ کریں!