JustMarkets کے ساتھ آپ نہ صرف کرنسی کے اشتراکی جوڑوں، بلکہ اسٹاک اشاریوں میں بھی ٹریڈ کرسکتے ہیں۔ مثلاً AU200۔ لیکن اس سے پہلے کہ آپ اپنا پہلا آرڈر کھولیں، آپ کو یہ جان لینا چاہیے کہ یہ کس قسم کا اشاریہ ہے اور اس کے لیے قیمت کیسے تشکیل پاتی ہے۔
آسٹریلیا 200 اشاریہ، جسے S&P، AU200 یا ASX200 بھی کہا جاتا ہے، آسٹریلیا کا بنیادی اسٹاک اشاریہ ہے۔ یہ اشاریہ 2000 میں تخلیق پایا تھا اور یہ آسٹریلوی اسٹاک ایکسچینج میں 200 بلند ترین سرمایہ بندی کے حامل کاروباری اداروں کا احاطہ کرتا ہے۔ درحقیقت، یہ اشاریہ ان کمپنیوں کے حصص کی قدر کی اوزانی اوسط ظاہر کرتا ہے۔
نوٹ: یہ نظریہ کہ بلند ترین سرمایہ بندی کی حامل کمپنیوں کی اسٹاک قیمتوں کی حسابی اوسط، مارکیٹ کا ایک عمدہ پیمانۂ جانچ ہے، سب سے پہلے چارلس ڈاؤ نے پیش کیا تھا۔ انہوں نے ایسا ہی پہلا اشاریہ – US30 تخلیق کیا تھا، جسے ڈاؤ جونز اشاریہ بھی کہتے ہیں۔
ASX200 اشاریے میں بنیادی طور پر آسٹریلوی کمپنیاں جیسے کہ ایولوشن مائننگ لمیٹڈ یا JB ہائی-فائی لمیٹڈ، ان کے ساتھ ساتھ عالمی برانڈز – ڈومینو پیزا انٹرپرائزز، کوکا کولا اماتل وغیرہ کے ذیلی ادارے بھی شامل ہیں۔ اشاریے کی قدر میں ہونے والی روزمرہ تبدیلیوں کو فیصدی شرح میں شمار کیا جاتا ہے، اور ہر سہ ماہی کے بعد عالمی طور پر ترتیبِ نو کا ایک عمل بروئے کار لایا جاتا ہے جس کے تحت قیمت میں تنزلی کے حامل کاروباری اداروں کو خارج کرکے نئی کمپنیوں کو اشاریے میں شامل کیا جاتا ہے۔
ASX200 پر مبنی نسبتاً چھوٹے اشاریے بھی ہیں – AU10، AU50، اور AU100 ۔ یہ اتنے کارآمد نہیں ہیں۔
AU200 آسٹریلیا اور اوشنیا میں وقوع پذیر ہونے والے، اور ان کے ساتھ ساتھ عالمی اہمیت کے حامل واقعات پر بہت زیادہ منحصر رہتا ہے۔ لہذا، اگر آپ AU200 میں ٹریڈ کرتے ہیں، تو آپ کو علاقائی پیمانۂ جانچ اور آسٹریلیا کی معاشی رپورٹس پر گہری نظر رکھنی چاہیے۔
US30 اور دیگر مماثل اشاریوں کے برعکس، ASX200 کی قدر کا تخمینہ سرمایہ بندی سے لگایا جاتا ہے – کمپنیاں اپنے حصص کی قیمت تبدیل کرکے اس میں نقص پیدا نہیں کرسکتیں۔ یہ امرAU200 کو آسٹریلین اسٹاک مارکیٹ کی صورتحال کے تجزیے کے لیے معتبر ترین ٹول بناتا ہے۔
AU200 JustMarkets پر ہفتے میں 5 دن - پیر سے جمعہ دستیاب ہے۔ ہفتے کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ بند رہتی ہے اور آپ اس پر نئے آرڈرز نہیں کھول سکتے۔ علاوہ ازیں، عالمی تعطیلات کے دوران، جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں سرگرمیاں انجام نہیں دی جاتیں، اشاریہ دستیاب نہیں ہوتا۔
JustMarkets ٹریڈنگ کے نظام الاوقات میں تبدیلیوں پر باقاعدگی سے خبریں شائع کرتا ہے۔ ہمارے مرکزی صفحے پر ان کا مطالعہ کریں!