ہماری خبریں

Justforex اب JustMarkets ہے

 – 2022/8/10

عزیز کلائنٹ!

کئی سالوں سے ہماری پوری توجہ فاریکس پر مرکوز ہے۔ ہم نے مسلسل ترقی کے لیے پوری کوشش کی، اور اب وقت آگیا ہے کہ نئے رجحانات اور ضروریات کے پیشِ نظر آگے بڑھا جائے۔

مارکیٹس میں توسیع ہمارا بنیادی جذبہ بن گیا ہے، اس لیے ہم اپنے صارفین کے لیے میجرز، مائینرز، انڈیسیز، سٹاکس، میٹلز اور انرجیز کے انسٹرومنٹس کے لیے انتہائی آسان اور شفاف ٹریڈنگ کے حالات پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

ہم اپنی 10ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی نئی شناخت اور اپنی سروسز کی توسیع شدہ فہرست پیش کرنے کے لیے بہت پُرجوش ہیں:

  • بہترین لیکوئڈیٹی پرووائیڈرز
  • نئے MetaTrader سرورز
  • اپنی کاپی ٹریڈنگ سروس
  • جدید پیمنٹ سسٹمز
  • نئی ویب سائٹ
  • ٹریڈنگ کے مزید مواقع

ہمارے برانڈ کی تبدیلی بہت سوچ بچار اور منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے، اس لیے صارفین کو کسی اضافی کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔ تمام تبدیلیوں کا اطلاق تین مسلسل مراحل میں کیا جائے گا:

  • ہماری نئی JustMarkets ویب سائٹ کا آغاز

    Justforex اور JustMarkets دونوں سائٹس بیک وقت کام کریں گی اور تمام وزٹرز کے لیے دستیاب ہوں گی۔
  • نیا Back Office شامل کرنا

    تمام کلائنٹس کو خود بخود نئے برانڈ JustMarkets کے Back Office پر منتقل کر دیا جائے گا۔
  • JustMarkets پر مکمل منتقلی

    Justforex سائٹ کام کرنا بند کر دے گی۔ اور JustMarkets واحد دستیاب پلیٹ فارم بن جائے گا۔

فکر نہ کریں، ہم آپ کو کسی بھی تبدیلی کی پیشگی اطلاع دیں گے۔ رابطے میں رہیئے!

نیک تمنائیں،
Justforex ٹیم