ہماری خبریں

جکارتہ میں تربیتی اجلاس

 – 2018.05.22
معزز کلائنٹس،

ہمیں آپ کو مطلع کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ JustForex کی ٹیم نے اپنے صارفین کے لیے ایک اور تربیتی اجلاس کا اہتمام کیا۔ اس مرتبہ یہ اجلاس 5 مئی کو انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں منعقد کیا گیا۔

ہمیں اس تقریب کی ویڈیو آپ سے شیئر کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے:



ہر کوئی بلا معاوضہ ان اجلاسوں میں شرکت کر سکتا تھا۔ اس مرتبہ 50 مہمانوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ ہماری ٹیم نے JustForex کی طرف سے تحائف کے ساتھ تمام شرکاء کا خیر مقدم کیا۔
Jakarta gathering participants Jakarta gathering guests ہمارے اہم مقرر مشہور مقامی ٹریڈر اور کومیونیتاس ٹریڈر انڈونیشیا (Komunitas Trader Indonesia) کے بانی Edy BabyCandle Fx نے شرکاء کو اپنی حکمتِ عملی Fibo Musang Strategy کے بارے میں بتایا اور اس کی ٹریننگ دی اور ہمارے نمائندے نے کمپنی سے متعلق اطلاعات دینے کے ساتھ ساتھ فاریکس مارکیٹ کے بنیادی اصولوں کے بارے میں اظہارِ خیال کیا۔
Jakarta gathering speaker Jakarta gathering education آخر میں شرکاء کو اپنی دلچسپی کا کوئی بھی سوال پوچھنے کا موقع دیا گیا اور ہمارے نمائندوں نے بخوشی سوالات کے جوابات دیے اور حاضرین سے تبادلہ خیال کیا۔

JustForex شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کی شکرگزار ہے۔ ہم اپنی آئندہ ہونے والی تقریبات میں آپ کے منتظر ہیں!

نیک تمنائیں،
JustForex ٹیم