ہماری خبریں

JustForex گروپ میں نئی کمپنی کا اضافہ

 – 2017.07.01
عزیز کلائنٹس!

ہم JustForex گروپ آف کمپنیز میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے آپ کو اس بات سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ ہماری جانب سےJF گلوبل لمیٹڈ(رجسٹریشن نمبر 23993) کو تشکیل دیا جاچکا ہےجوکہ مالیاتی سروسز اتھارٹی (FSA) کی جانب سے رجسٹرڈ شدہ ایک ادارہ ہے۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ یہ نئی کمپنی، مجموعی لحاظ سےJustForex گروپ کے عالمی فروغ و ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

یہ نیا ادارہ، مختلف خطّوں کی انفرادی ضروریات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے ٹریڈنگ کی خدمات اور مصنوعات کی وسیع تر سہولیات پیش کرتا ہے۔ گویا اب انتظامی مالیاتی اداروں کے تحت زیادہ سے زیادہ ٹریڈرز،مالیاتی مارکیٹس تک رسائی حاصل کرپائیں گے۔

JustForex کلائنٹس کے لیے،کلائنٹ کے معاہدے میں شمولیت کی شرائط اور طریقۂ کار میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا۔ نئے ادارے کی تشکیل سےٹریڈنگ کے طریقۂ کار یا پارٹنرز کی شرائط پر بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اس ادارے کے قیام کا مقصدایسی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے جو تمام خطّوں کے کلائنٹس کے لیے بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ ہوں۔

نیک تمناؤں کے ساتھ،
JustForex کا عملہ